سائنس کے مطابق شادی شدہ جوڑوں میں طلاق کی دلچسپ ترین وجوہات

سائنس کے مطابق شادی شدہ جوڑوں میں طلاق کی دلچسپ ترین وجوہات
سائنس کے مطابق شادی شدہ جوڑوں میں طلاق کی دلچسپ ترین وجوہات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)شادی شدہ جوڑوں میں طلاق کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں،آئیے آپ کو سائنس کے مطابق شادی شدہ جوڑوں میں طلاق کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
بہت زیادہ فاصلہ طے کرنا
اگر آپ گھر پہنچنے کے لئے45منٹ یا اس سے زیادہ کا فاصلہ طے کرتے ہیں تو اس کی وجہ سے آپ ذہنی تناﺅ کا شکار رہتے ہیں جس کا اثر براہ راست آپ کے ذہن پر ہوتا ہے ۔سویڈن میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسی صورت میں شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے سے لڑتے بھی ہیں اور کچھ کیسز میں معاملہ طلاق تک پہنچ جاتا ہے۔
دوستوں اور رشتے داروں کا اثر
جب آپ اپنے اردگرد دوستوں کو شادی کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو خود بھی اس بارے میں سوچنے لگتے ہیں اور بالکل ویسے ہی جب آپ اہنے دوستوں اور رشتے داروں کو طلاق یافتہ ہوتے دیکھتے ہیںتو اس کا اثر آپ پر بھی پڑتا ہے ۔
اگر پہلا بچہ لڑکی ہو
اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان جوڑوں کی طلاق کے امکانات زیادہہوتے ہیں جن کا پیدا ہونے والا پہلا بچہ لڑکی ہوتا ہے۔یونیوسرٹی آف واشنگٹن میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ جوڑے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں جن کا پیدا ہونے والا پہلا بچہ لڑکا ہو۔
آپ کی بیوی کا پیشہ
اگر آپکی بیوی کسی ایسے پیشے سے منسلک ہے جس میں وہ بہت زیادہ مصروف رہتی ہے اور آپ کو نظرانداز کررہی ہے تو پھر طلاق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ خواتین جو میڈیکل کے پیشے سے منسلک ہوں ان میں طلاق ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
آپ گھر کا کام ایک جتنا کرتے ہیں
ناروے میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو میاں بیوی ایک جتنا کام کرتے ہیں ان میں بھی طلاق کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ رشتہ ایک کاروبار کی طرح بن جاتا ہے اور اگر کوئی اس سے آگے پیچھے کام کرے تو لڑائی کے امکانات پیدا ہوتے ہیں اور کچھ کیسز میں طلاق بھی ہوجاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -