دنیا کا واحد کھیل جس میں کچھ نہ کرنے والا کھلاڑی جیت جاتاہے

دنیا کا واحد کھیل جس میں کچھ نہ کرنے والا کھلاڑی جیت جاتاہے
دنیا کا واحد کھیل جس میں کچھ نہ کرنے والا کھلاڑی جیت جاتاہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک) کھیل کو اگر جدوجہد کا نام دیا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ کسی بھی کھیل میں جیت کے لیے کھلاڑی کا چست اور چاک و چوبند ہونا اولین شرط ہے مگر جنوبی کوریا میں ایک ایسا کھیل کھیلا جاتا ہے جس میں کھلاڑی کا سست الوجود ہونا اولین شرط ہے۔ اس کھیل میں کچھ نہ کرنے والے کی جیت ہوتی ہے۔ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں اس کھیل کا سالانہ مقابلہ ہوتا ہے جسے ”سپیس آﺅٹ مقابلہ“(Space Out Competition)کہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ کھیل 90منٹ طویل ہوتا ہے۔ اس دوران امیدواروں کو کوئی موبائل فون یا دوسری ڈیوائس پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ سونا بھی اس قانون کی خلاف ورزی ہے۔ امیدوار صرف بیٹھ سکتے ہیں اور لیٹ سکتے ہیں۔ انہیں اسی حالت میں ”بس کچھ نہیں کرنا ہوتا۔“مقابلے میں شامل جو امیدوار سب سے زیادہ ’کچھ نہیں کرتے‘ وہ انعام کے حقدار قرار پاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -