2 سالہ بچی پانچویں منزل سے گر گئی، لیکن پھر اچانک ایک ایسا معجزہ ہو گیا کے سب دیکھنے والے ششدر رہ گئے

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے ’جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے۔‘ امریکہ میں گزشتہ روز اس کہاوت کا عملی نمونہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں 2سالہ بچی عمارت کی پانچویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے گر گئی اور معجزانہ طور پرزندہ بچ گئی۔ اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود اسے محض ایک خراش آئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ نیویارک کے علاقے برونکس میں پیش آیا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ اوڈریانا نامی یہ بچی اکثر کھڑکی کے ساتھ کھیلتی رہتی تھی۔ گزشتہ روزوہ باہر گر گئی۔ اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ ”میں نے اچانک اوڈریانا کی چیخ سنی جواپنے بیڈروم میں موجود تھی۔ میں بھاگ کر اس کمرے میں گئی تو ایڈریانا وہاں موجود نہیں تھی اور کھڑکی کھلی ہوئی تھی۔ میں نے کھڑکی سے نیچے دیکھا تو وہ نیچے سائے کے لیے لگائے گئے سبز رنگ کے کپڑے کے اوپر موجود تھی۔ “ رپورٹ کے مطابق اوڈریانا کو عمارت کے داخلی دروازے پر سائے کے لیے لگائے گئے سبزرنگ کے کپڑے نے بچا لیا۔