یہ شخص ان کتوں کو روز کھانا ڈالتا تھا، مگر جب ایک دن نشے میں دھت کھانا لینا بھول گیا تو کتوں نے کیاکیا؟ جان کر آپ کو بھی کتوں کی وفاداری پہ شک ہو جائے گا

ڈیلی بائیٹس

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) کتوں کے انسانوں کو کاٹنے کے واقعات تو آپ نے دیکھ رکھے ہوں گے لیکن گزشتہ دنوں روس میں کتوں کے ایک غول نے آدمی کے ساتھ ایسا کچھ کر دیا کہ دیکھ کر آپ وحشت زدہ رہ جائیں گے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق روس کے وسطی علاقے سویتسکی میں ایک شخص، جو شراب کے نشے میں دھت تھا، سنسان راستے میں آدھ درجن آوارہ کتوں کے ہتھے چڑھ گیا اورجنہوں نے اسے کاٹنا شروع کر دیا۔


ان کتوں کی آواز سن کر مزید کئی کتے آ گئے اور ان کی تعدادلگ بھگ درجن تک ہو گئی۔ آدمی نے بہتیری مزاحمت کی لیکن نشے میں ہونے کی وجہ سے وہ کوئی ایسا اقدام نہ کر سکا کہ کتے ڈر کر بھاگ جاتے۔ چنانچہ کتوں نے اسے مار گرایا اور اس کی لاش کو نوچ کر کھاتے رہے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس آدمی نے ہاتھ میں شراب کی بوتل اٹھا رکھی تھی۔روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔