بھارت میں بھائیوں نے اپنی بہن کو اغوا کر لیا، پھر قتل کرنے کے بعد لاش کا ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

ڈیلی بائیٹس

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دو بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو ایسی ہولناک سزا دے ڈالی ہے جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ ویب سائٹ indiasamvad.co.in کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے ضلع راج کوٹ میں پیش آیا ہے جہاں 25سالہ پونم کو کچھ عرصہ طلاق ہو گئی تھی اور قصبے جیسدن میں وہ والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ وہاں اس اس نے مبینہ طور پر ایک لڑکے سے تعلقات استوار کر لیے۔
پونم اور اس لڑکے کے تعلق کے بارے میں جب اس کے بھائیوں راجبیر اور بیرین کو معلوم ہوا تو وہ مشتعل ہو گئے اور ایک روز اسے گاڑی میں ڈال کر کھیتوں میں لے گئے اور وہاں زہر دے کر مارڈالا۔ پھر وہ اس کی لاش کو گھر واپس لائے اور وہیں اس کی لاش کو آگ لگا دی، تاکہ پولیس کو قتل کا سراغ نہ مل سکے۔ اس جرم میں ان کے تین دوست بھی شریک تھے۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔