140 سال پہلے خانہ کعبہ کی تصویر کھینچنے والا پہلا عرب کون تھا؟ اہم مسلمان شخصیت کے بارے میں جانئے اور اُس کی روح پرور تصویر بھی دیکھیں

ڈیلی بائیٹس

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آج جدید ٹیکنالوجی نے ہر شخص کے ہاتھ میں کیمرہ تھما دیا ہے اور ہمیں خانہ کعبہ کی نت نئی روح پرور تصاویر دیکھنے کو مل جاتی ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ سب سے پہلے کس خوش قسمت شخص نے خانہ¿ خدا کی تصاویر بنائی تھیں اور کب بنائی تھیں؟العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کی سب سے پہلے تصویر بنانے والاشخص ’محمد صادق بے‘ تھا جو مصر کا شہری تھا۔اس نے آج سے 138سال قبل 1880ءمیںیہ تصاویر بنائی تھیں۔


محمد صادق نے اپنے اس دورہ¿ سعودی عرب کے متعلق چار کتابیں بھی لکھیں، جن میں اس نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہے۔ اس کی ان کتابوں میں یہ تصاویر بھی شائع کی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں خانہ کعبہ کا کسی بلند جگہ سے لیا گیا منظر ہے اور دوسری خانہ کعبہ کے احاطے کا قریب سے نظارہ پیش کرتی ہے۔ اس تصویر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ احاطے میں جمع ہوتے ہیں۔