خوبرو دوشیزہ نے اپنے بوائے فرینڈ کو چھٹیوں پہ جانے سے پہلے ایک ایسی قمیض پہنا دی کہ کوئی بھی لڑکی دیکھ کر دور بھاگ جائے ،مردوں کیلئے بری خبر

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر جب کچھ دن کے لیے گھر سے باہر جا رہے ہوں تو اکثر بیویوں کو جو سب سے بڑا خدشہ لاحق ہوتا ہے وہ یہ کہ ان کا شوہر کسی اور عورت کی طرف راغب نہ ہو جائے۔ایک برطانوی لڑکی نے خواتین کی اس پریشانی کا ایسا حل دریافت کر لیا ہے کہ جان کر خواتین خوش ہو جائیں گی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق کوری ہےورڈ نامی اس لڑکی کا بوائے فرینڈ جیک ٹولیور اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیوں پر یونان کے شہر مالیا جا رہا تھاچنانچہ اس نے اس کے لیے دو شرٹس خصوصی طور پر تیار کروائیں، جن پر اس نے اپنی تصویر کے ساتھ کچھ ایسے فقرے پرنٹ کروائے کہ دیکھ کر ہی لڑکیاں اس کے بوائے فرینڈ سے دور بھاگ جایا کریں گی۔


رپورٹ کے مطابق کوری نے ایک شرٹ پر اپنی تصویر کے نیچے فقرہ پرنٹ کروایا کہ ”اگر آپ یہ پڑھ رہی ہیں تو آپ(اس لڑکے کے) بہت زیادہ قریب ہیں، لہٰذا مہربانی کرکے دور رہیں۔“ دوسری شرٹ پر تو اس نے ایسا فقرہ لکھوایا ہے کہ ”مالیا کی رہائشی لڑکیاں جیک سے باقاعدہ نفرت کریں گی۔ کوری نے اس شرٹ پر اپنے تصویر کے نیچے لکھوایا ہے کہ ”میں اپنی محبوبہ سے پیار کرتا ہوں اور مالیا کی تمام لڑکیوں سے نفرت۔“اب بتائیے، یہ فقرہ پڑھنے کے بعد مالیا کی کون سی لڑکی جیک کے قریب آنے کی جرا¿ت کرے گی؟