دنیا کی خطرناک ترین ساس، سرعام خاتون کا بھرکس نکال دیا کیونکہ۔۔۔

دنیا کی خطرناک ترین ساس، سرعام خاتون کا بھرکس نکال دیا کیونکہ۔۔۔
دنیا کی خطرناک ترین ساس، سرعام خاتون کا بھرکس نکال دیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کی خفیہ محبوباﺅں کی پٹائی کے واقعات تو اکثر سامنے آتے رہتے ہیں لیکن پہلی دفعہ ایک بپھری ہوئی ساس کے ہاتھوں داماد کی خفیہ محبوبہ کی وحشیانہ پٹائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اخبار پیپلزڈیلی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فوہیان صوبے کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے سامنے پیش آیا جہاں ایک ادھیڑ عمر خاتون نے ایک نوجوان خاتون پر اچانک دھاوا بول دیا۔ اخبار کے مطابق ادھیڑ عمر خاتون اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ نوجوان خاتون پر حملہ آور ہوئی اور اس کے بال کھینچنے کے علاوہ اسے پے درپے تھپڑ مارے جبکہ جسم کے نازک حصوں پر ٹھڈے بھی مارتی رہی، اور یہ سب کچھ درجن بھر افراد کے سامنے ہوتا رہا۔ وحشیانہ حملہ کرتی ہوئی ادھیڑ عمر خاتون چلا رہی تھی کہ اس نوجوان خاتون نے اس کی بیٹی کی زندگی جہنم بنادی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ دوشیزہ اس کے داماد کی خفیہ محبوبہ ہے جس نے اس کی بیٹی کا گھر اجاڑنے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلامی ملک میں بیوی کو ریپ کا نشانہ بنانے والے شخص سے شوہر کا ایسا خوفناک انتقام کہ کبھی کسی نے ایسا سنا ہوگا نہ دیکھا
مقامی اخبار زنجیانگ نیوز کے مطابق پٹنے والی خاتون پر یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ وہ حملہ آور خاتون کے داماد کے ساتھ پانچ سال سے تعلق رکھتی ہے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اخبار کے مطابق نوجوان خاتون پر حملے کا آغاز اس وقت ہوا جب ادھیڑ عمر خاتون اور اس کی بیٹی نے مشکوک شوہر اور اس کی محبوبہ کو ریسٹورنٹ میں اکٹھے بیٹھے دیکھ لیا تھا۔


Chinese woman by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -