دفتر کے کام سے دوسرے شہر گئی بیگم نے اپنے چہرے کی تصویر بھیجی تو اس میں ایک چیز ایسی نظر آگئی کہ شوہر کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، رنگے ہاتھوں پکڑلیا کیونکہ۔۔۔
لندن (نیوز ڈیسک) بے وفائی کی لت میں مبتلا لوگ چوری چھپے ناجائز مراسم استعمال کرتے ہوئے اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی مکارانہ چالیں ہی بالآخر ان کا بھانڈا پھوڑتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی امریکی لڑکی جیکی کے ساتھ ہوا جو اپنے شریک حیات کو تنہا چھوڑ کر اٹلانٹا شہر کے مختصر دفتری دورے پر گئی، لیکن چپکے سے اپنے آشنا باس کو بھی ساتھ لے گئی۔
جیکی نے کمال چالاکی کا ثبوت دیتے ہوئے ہوٹل کے کمرے میں پہنچتے ہی اپنی قابل اعتراض تصاویر اپنے شریک حیات کو بھیجنا شروع کردیں اور اسے اپنی محبت کا یقین دلانے لگی۔ شوہر نے اپنی مکار بیوی کی اصلیت کا انکشاف کرنے والے یہ میسجز سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر پوسٹ کئے ہیں۔ جیکی نے اپنے شریک حیات کو پہلا میسج بھیجا تو اس میں لکھا ”تمہاری یاد بہت آرہی ہے۔“ اور ساتھ ہی اپنی نیم عریاں تصویر بھی بھیجی۔ کچھ دیر بعد اس نے ایک اور تصویر بھیجی، لیکن اس بار غلطی سے کمرے میں پڑا ایک سوٹ کیس بھی کیمرے کی زد میں آگیا۔ اس سوٹ کیس کو دیکھتے ہی جیکی کے شریک حیات کے کان کھڑے ہوگئے اور اس نے پوچھا ”کیا تم کمرے میں ا کیلی ہو؟“ فوری طور پر جیکی کا جواب آیا ”کیسی باتیں کررہے ہو؟ بے شک میں اکیلی ہوں، میں تو اٹلانٹا میں کسی کو جانتی تک نہیں، اگر تمہیں کوئی شک ہے تو میرے کمرے کا نمبر 1402 ہے، یہاں کال کرکے پتہ کرلو۔“
’ایک عرصے سے اپنی بیگم سے بےو فائی کررہا ہوں لیکن اس عادت کی وجہ سے کبھی بھی نہیں پکڑا گیا کیونکہ۔۔۔‘ بے وفا شوہر نے انٹرنیٹ پر ایسی تحریر لکھ دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
شک میں مبتلاءشوہر نے واقعی ہوٹل کے نمبر پر فون کر دیا اور پوچھا کہ وہاں جیکی نامی کوئی مہمان وہاں مقیم ہیں۔ اسے جواب ملا کہ اس نام کی کوئی مہمان وہاں نہیں ہیں، لیکن جب اس نے اگلا سوال کیا کہ ٹام نامی کوئی شخص کچھ وقت پہلے ہوٹل میں ٹھہرنے کے لئے آیا ہے یا نہیں، تو عملے نے ہاں میں جواب دیا اور اس مہمان کے کمرے کا نمبر وہی بتایا جو ابھی ابھی جیکی نے بتایا تھا۔
ٹام، جیکی کے باس کا نام ہے اور دھوکہ باز خاتون کے شریک حیات کا کہنا ہے کہ اسے پہلے ہی شک تھا کہ وہ ٹام کے ساتھ اٹلانٹا گئی ہے۔ اس نے فوری طور پر جیکی کو میسج بھیجا جس میں لکھا ” میں نے سب معلوم کرلیا ہے۔، تم جس کمرے کا نمبر بتارہی ہو وہ ٹام کے نام پر بک ہے۔ مجھے پتہ تھا کہ تم اسے ساتھ لے کر گئی ہو۔ ویسے تمہاری دوسری تصویر میں ایک سوٹ کیس بھی نظر آرہا ہے، اور مجھے پتہ ہے وہ تمہارا نہیں ہے۔ اب یہ بھی پتا چل گیا کہ وہ کس کا ہے۔ جب تک واپس آﺅ گی تو تمہارا سارا سامان کچرے کے لفافوں میں باہر پڑا ہوگا۔ ٹام کے ساتھ منہ کالا کرو اور مجھ سے دوبارہ کبھی رابطہ نہ کرنا۔“