اگر آپ بھی تنہائی میں وقت گزار کر زیادہ خوش ہوتے ہیں تو اپنے بارے میں یہ زبردست خوشخبری ضرور پڑھ لیں، سائنس نے بڑا انکشاف کردیا

اگر آپ بھی تنہائی میں وقت گزار کر زیادہ خوش ہوتے ہیں تو اپنے بارے میں یہ ...
اگر آپ بھی تنہائی میں وقت گزار کر زیادہ خوش ہوتے ہیں تو اپنے بارے میں یہ زبردست خوشخبری ضرور پڑھ لیں، سائنس نے بڑا انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) اگر آپ تنہائی پسند ہیں اور لوگوں سے میل جول بہت کم رکھتے ہیں تو شاید اکثر لوگ آپ کو عجیب و غریب قرار دیتے ہوں گے، لیکن سائنسدانوں کی آپ کے بارے میں رائے بہت ہی اچھی ہے۔
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور مینجمنٹ یونیورسٹی اور لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے ارتقائی نفسیات دانوں نے ایک مشترکہ تحقیق کی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لوگ جتنے ذہین اور سمارٹ ہوتے ہیں اتنے ہی تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں 15 ہزار نوجوانوں کا مطالعہ کیا گیا اور اس نظریے کو درست پایا گیا کہ سماجی میل جول سے کترانے والے لوگ عموماً غیر معمولی طور پر سمارٹ ہوتے ہیں اور اپنا اکثر وقت تنہائی میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔

سال کا وہ ایک دن جب سب سے زیادہ شادی شدہ لوگ اپنے ہمسفر سے بے وفائی کرتے ہیں، بہت قریب آگیا
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ غالباً اس رویے کی بنیاد ہمارے ارتقاءمیں ہے۔ قدیم دور کے انسان کو کھانے پینے، اور تحفظ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے دوسروں پر انحصار کرنا پڑتا تھا، لیکن غیر معمولی قابلیت کے حامل لوگ اپنی ضروریات کا حل اپنے طور پر ہی زیادہ آسانی سے نکال لیا کرتے تھے۔ ان لوگوں کو دوسروں کے ساتھ تعلقات بڑھانے اور میل جول کرنے کی زیادہ ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ فرق قدیم دور کے انسانی رویے تک مخصوص تھا لیکن ارتقائی طور پر یہ انسانوں میں نسل درنسل منتقل ہوتا چلاآیا ہے۔ مزید یہ کہ غیر معمولی ذہانت اور قابلیت کے حامل افراد اپنا زیادہ تر وقت سوچ بچار اور اپنے احداف کے حصول کے لئے کوشش کرنے میں گزارتے ہیں، نہ کہ دوستوں کے ساتھ میل ملاپ اور گپ شپ میں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -