لندن میں 2 پاﺅنڈ کے عوض مکان فروخت کیلئے پیش
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون شہری نے دارالحکومت کے وسط میں واقع اپنا مکان 2 پائونڈ 2.65 (امریکی ڈالر) کے عوض فروخت کیلئے پیش کیا ہے۔ خاتون کی جانب سے یہ پیشکش مکان کو اس کی مارکیٹ ویلیو میں فروخت میں ناکام ہو جانے کے بعد سامنے آئی ہے ، یہ مالیت 2.85 لاکھ پائونڈ سے زیادہ ہے۔
برطانوی اخبارکے مطابق دو بیڈ روم اور ایک لائونج پر مشتمل یہ مکان لندن کے جنوب مشرق میں دریائے ٹیمز سے دو منٹ کی مسافت پر واقع ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 2.85 لاکھ پائونڈ سے کم نہیں ہے۔برطانوی خاتون شہر میں پراپرٹی بروکر کمپنیوں کے ذریعے مناسب خریدار پانے میں ناکام ہو گئی۔ اس کے بعد خاتون نے اپنا مکان فروخت کرنے کیلئے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا ہے۔
معروف فحش اداکارہ کی سٹیڈیم میں تماشائی کے ساتھ ایسی حرکت کہ باہر ہی نکال دیا گیا
مکان کی فروخت کیلئے ایک خصوصی ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس پر مکان کی قیمت کے طور پر 2 پاو¿نڈ کا ٹکٹ فروخت کیا جا رہا ہے۔ مطلوبہ رقم کے حصول کے بعد ٹکٹ خریدنے والے تمام شرکا کے درمیان قرعہ اندازی کی جائیگی اور خوش قسمت انسان کو مکان حوالے کر دیا جائیگا اس طرح خاتون کو پوری قیمت وصول ہو جائیگی جبکہ خریدار صرف 2 پائونڈ یعنی قرعہ اندازی میں شرکت کے ٹکٹ کے عوض گھر حاصل کرلے گا۔