ائیرپورٹ پر آدمی نے اپنا کیش سکیننگ مشین میں رکھا تو الارم بج پڑا، ان نوٹوں میں کیا خطرناک چیز تھی؟ دیکھ کر تمام سکیورٹی اہلکاروں نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔

ائیرپورٹ پر آدمی نے اپنا کیش سکیننگ مشین میں رکھا تو الارم بج پڑا، ان نوٹوں ...
ائیرپورٹ پر آدمی نے اپنا کیش سکیننگ مشین میں رکھا تو الارم بج پڑا، ان نوٹوں میں کیا خطرناک چیز تھی؟ دیکھ کر تمام سکیورٹی اہلکاروں نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شنگھائی کے پیوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کا سامان دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگانے والے نظام سے گزارا گیا تو اس میں انتہائی خطرناک تابکار مواد کی موجودگی کا الارم بج اٹھا۔ عملے نے جب بیگ کھول کر دیکھا تو انتہائی مہلک تابکار مادے سے متاثرہ ایسی چیز مل گئی کہ عملے کے اراکین کے اوسان خطا ہو گئے۔ شنگھائی ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق بیگ میں 10ہزار یوآن کے نوٹوں کے بنڈل موجود تھے اور یہ نوٹ امریشیئم 241نامی تابکار مادے سے متاثر تھے۔

جہاز میں انقلاب برپا کرنے کی کوشش ناکام، جہاز عملے نے ’لیڈر‘ کو جہاز سے باہر نکال پھینکا، وجہ کیا بنی؟ جانئے
ایئرپورٹ کی انسپکشن بیورو کا کہنا ہے کہ ”یہ مواد انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور کینسر جیسے جان لیوا مرض کا باعث بنتا ہے۔ اس کی عمر 433سال ہے۔ جب کوئی چیز اس مادے سے آلودہ ہو جائے تو اس پر اس کا اثر 433سال تک برقرار رہتا ہے۔“ بیورو کے حکام کا کہنا تھا کہ ”شنگھائی ایئرپورٹ پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ کرنسی نوٹ انتہائی تیزی کے ساتھ لوگوں میں پھیلنے والی چیز ہیں، جو انتہائی کم وقت میں ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگوں کو اس تابکار مادے کا شکار بنا سکتے ہیں۔لوگوں کو پتا بھی نہیں چلتا اور وہ اس خطرناک مادے کے باعث جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق بیورو نے مسافر کے بیگ میں موجود تمام رقم ضبط کر لی ہے تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔ آفیسرز کا کہنا ہے کہ ”اس شخص کو اس لیے گرفتار نہیں کیا گیا کہ عین ممکن ہے اسے بھی اس چیز کا علم نہ ہو اور وہ اس معاملے میں بے قصور ہو۔“ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -