شادی شدہ چینی مرد کو کنواری لڑکی کے ساتھ دھوکے پر بھاری جرمانہ
شنگھائی (نیوز ڈیسک) ایک چینی عدالت نے دھوکے سے ایک لڑکی کو کنوارے پن سے محروم کرنے والے مرد کو بھاری جرمانے کی سزا سنادی ہے اور تحریری معافی مانگنے کا حکم بھی صادر کردیا ہے۔ لی نامی مرد اور چین نامی لڑکی کا تعارف پانچ سال پہلے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوا اور گزشتہ سال وہ اکٹھے سنگاپور کی سیر کو گئے۔ اس سیاحتی دورے کے دوران لی نے چین کو بتایا کہ وہ بھی روسی کی طرح کنوارا ہے اور اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ چین نے اس کی بات پر یقین کرلیا اور دونوں کے درمیان قربت کا تعلق استوار ہوگیا۔ چین واپسی پر لی پر اسرار طور پر غائب ہوگیا اور جب وہ بار بار رابطے کی کوشش کے باوجود سامنے نہ آئی تو لڑکی اس کے گھر چلی گئی جہاں وہ اپنی شادی شدہ زندگی مزرے سے گزار رہا تھا۔ چین کو یہ جان کر سخت صدمہ پہنچا کہ وہ کئی سال سے شادی شدہ ہے اور اس نے دھوکے کے ساتھ اسے عفت سے محروم کردیا تھا۔ چین کی طرف سے قانونی کارروائی کے نتیجے میں عدالت نے لی کو حکم دیا کہ وہ لڑکی کے حق عفت کی پامالی پر اسے 3000 پاﺅنڈ (تقریباً 5 لاکھ پاکستانی روپے) ادا کرے اور ساتھ معافی نامہ بھی لکھ کر دے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ حق عفت بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک ہے اور اس کی پامالی قابل سزا جرم ہے۔