بھارتی وزیر نے سیلاب کی انوکھی وجہ بتا دی
نیودہلی (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں سیلاب کی تباہ کاریوں کے سدباب اور ذمہ داران کا پتہ چلانے کیلئے لئے کمیشن قائم کئے گئے اور تاحال اس قدرتی آفت کی وجوہات اور انتظامات میں غفلت کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ ساری دنیا کے مکیں ہی قدرتی آفات کو سمجھنے اور ان کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے سائنسی اور منطقی طریقے استعمال کیلئے جاتے ہیں لیکن بھارت میں ایک اہم وزیر اوما بھارتی نے سائنسدانوں اور منتظمین کی ایک ٹیم کو یہ بتا کر حیران کردیا کہ ملک میں 2013ءکا تباہ کن سیلاب ایک مقدس مندر کے پاس گستاخوں کی رفع حاجت کی وجہ سے آیا۔ انہوں نے یہ عجیب و غریب بات ”ہمالائن انسٹی ٹیوٹ آف گلشیالوجی“ کے سائنسدانوں سے ملاقات میں کہی۔ وزیر موصوفہ کا کہنا تھا کہ منڈاکنی اور سرس وتی دریاﺅں کے درمیانی جگہ کو مقدس قرار دیا گیا تاھ اور وقت گزرنے کے ساتھ لارین لوگ علاقے میں آن گھسے، ان لوگوں نے کیدارناتھ کے مندر کے اردگرد رفع حاجت کرنا شروع کردی اور یہی گستاخی 2013ءمیں کیدارناتھ اور ملحقہ علاقوں کی سیلاب سے تباہی کا سبب بنی۔ اس سیلاب میں 6000 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے اور یہ میٹنگ سیلاب کی تباہی اور ممکنہ انتظامات پر غوروحوض کیلئے منعقد کی گئی تھی۔ وزیر محترمہ کے بیان سے لوگ حیران بھی ہیں اور ان کی عقل پر توجہ کناں بھی۔