’میرے ساتھ رہنا ہے تو یہ کام کرنا ہو گا‘ انتہائی معصوم نظر آنے والی اِس لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو کس شرمناک ترین کام پر لگا دیا؟ جان کر جج کے بھی ہوش اُڑ گئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)محبوبائیں اپنے آشناﺅں سے فرمائشیں تو کرتی ہیں لیکن برطانیہ کی اس معصوم سی لڑکی نے ساتھ ’چھوڑ دینے‘ کی دھمکی دے کر اپنے بوائے فرینڈ کو ایسے شرمناک کام پر لگا دیا کہ سن کر جج کے بھی ہوش اڑ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 21سالہ رابیکا بیچلر نامی اس لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ 25سالہ انیس بن صغیر سے کہا کہ ”اگر میرے ساتھ رہنا ہے تو پنشنرز کے ساتھ فراڈ کرو اور رقم ہتھیار کر مجھے دو۔“ اس پر انیس فراڈ کا منصوبہ بنایا اور پنشنرز کو ’کاربن کریڈٹ‘ (کاربن ڈائی آکسائیڈ پیداکرنے کا پرمٹ یا سرٹیفیکیٹ)میں سرمایہ کاری کرنے کا جھانسہ دے کررقم لوٹ کر رابیکا کو دیتا رہا۔ اس نے 9عمررسیدہ افراد سے ان کی پنشن کے 2لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ 86لاکھ روپے) ہتھیائے۔
رپورٹ کے مطابق اس فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کا بیشتر حصہ رابیکا نے اپنے لگژری لائف سٹائل پر اڑایا۔رابیکا ایسیکس فٹ بال کلب میں چیئرلیڈر کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف اب شیلم فورڈ کراﺅن کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے۔ عدالت میں بتایا گیا کہ انیس نے یہ کام اپنی شاہ خرچ محبوبہ رابیکا کے کہنے پر کیا۔ رابیکا نے ہی اسے پنشنرز کو نشانہ بنانے کا مشورہ دیا اور کہا تھاکہ وہ آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں۔ انیس نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ اس جرم میں اس کا 27سالہ بھائی امین بھی شریک تھا۔