”میرا بیٹا شراب پی کر میرے پاس آتا تھا اور۔۔۔“ 70 سالہ خاتون نے پولیس سٹیشن آ کر ایسی بات بتا دی کہ پولیس والوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئیں، تفصیلات جان کر شیطان بھی خون کے آنسو رونے لگ جائے

”میرا بیٹا شراب پی کر میرے پاس آتا تھا اور۔۔۔“ 70 سالہ خاتون نے پولیس سٹیشن آ ...
”میرا بیٹا شراب پی کر میرے پاس آتا تھا اور۔۔۔“ 70 سالہ خاتون نے پولیس سٹیشن آ کر ایسی بات بتا دی کہ پولیس والوں کے پیروں تلے بھی زمین نکل گئیں، تفصیلات جان کر شیطان بھی خون کے آنسو رونے لگ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات تو رونماءہوتے ہی رہتے ہیں مگر اب مقدس رشتوں کے بارے میں بھی ایسے دلخراش اور ناقابل یقین واقعات بھی منظرعام پر آنے لگ گئے ہیں کہ شیطان بھی خون کے آنسو رونے لگ جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں خیریت سے گھر پہنچ گیا ہوں اور۔۔۔“ فاف ڈوپلیسی نے وطن پہنچتے ہی ایسا ٹویٹ کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے، بھارتیوں کو باتیں کرنے کا موقع دیدیا، تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” کیوں ڈوپلیسی کیوں؟“
بھارت میں 70 سالہ خاتون نے اپنے 45 سالہ بیٹے پر مسلسل 2 سال تک شراب کے نشے میں دھت ہو کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے ’بٹالہ‘ کی رہائشی 70 سالہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور حکام کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔
وہ اپنے کنوارے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہے جبکہ اس کے باقی بچوں کی شادی ہو چکی ہے اور وہ الگ تھلگ رہ کر زندگی گزار رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اس ڈر سے خاموش رہی ہے کہ اگر یہ معاملہ سب کے سامنے آ گیا تو خاندان کی بدنامی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مریم نواز واٹس ایپ کے ذریعے ان لوگوں کو کال کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، مریم نواز کا کون سا راز بے نقاب کر دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
تاہم جب اس نے اس خوفناک اور اندوہناک واقعے کی تفصیلات اپنی ایک بیٹی کو بتائیں تو پھر خاتون کی فیملی نے یہ تمام معاملہ پولیس کو بتانے کا فیصلہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کیخلاف ریپ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو اس معاملے کے بعد فرار ہو چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -