خاتون نے ویڈیو بنانے کے لئے اپنے پالتو سانپ کو اپنے ساتھ بستر پر لٹالیا لیکن پھر جیسے ہی کیمرہ آن کیا سانپ نے کیا حرکت کرڈالی؟ دیکھ کر آپ کبھی بھی سانپ پر اعتبار نہ کریں گے

ڈیلی بائیٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) لوگوں کو کئی طرح کے جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، بعض تو سانپ تک پال لیتے ہیں۔ ایسے ہی اس خاتون نے ایک سانپ پال رکھا تھا اور گزشتہ دنوں اسے اپنے ساتھ بستر پر لٹا لیا اور لائیو ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے لگی لیکن جیسے ہی اس نے کیمرہ آن کیا، سانپ نے ایسی حرکت کرڈالی کہ آئندہ یہ خاتون سانپ کے قریب جانے کی ہمت نہیں کرے گی۔

ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون کو اچانک جسم کے نچلے حصے میں درد، نیچے کموڈ میں دیکھا تو کیا چیز تھی؟ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، کبھی خوابوں میں نہ سوچا تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے کیمرہ آن کیا تو انٹرنیٹ صارفین نے چندلمحوںکے لیے اسے خوفناک سانپ کے ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا۔ پھر چند سیکنڈ بعد ہی سانپ اپنی فطرت پر آ گیا اور اپنی مالکن پر حملہ کر دیا۔ اس نے خاتون کے ہاتھ پر کاٹا اور گوشت کا ایک حصہ اکھاڑ لیا۔ خاتون کی ایک دلدوز چیخ صارفین نے سنی اور پھر کیمرہ کچھ دیر ادھر ادھر ہلنے کے بعد بند ہو گیا۔ ایک صارف نے ویڈیو کے نیچے کمنٹس میں لکھا کہ ”یہ خاتون ایک سانپ سے اس کے علاوہ کیا توقع کر رہی تھی؟“ ایک اور نے لکھا کہ ”لوگ کیوں سانپ پال لیتے ہیں اور پھر انہیں اپنے بیڈروم تک لے آتے ہیں۔“

ویڈیو دیکھیں: