معمر قذافی کے بیٹے کا آئی پیڈ دریافت، اندر سے کیا نکلا؟جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

معمر قذافی کے بیٹے کا آئی پیڈ دریافت، اندر سے کیا نکلا؟جان کر آپ بھی پریشان ...
معمر قذافی کے بیٹے کا آئی پیڈ دریافت، اندر سے کیا نکلا؟جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے آنجہانی معمر قذافی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہینی بل قذافی کا آئی پیڈ دریافت کر لیا گیا ہے اور اس میں سے ایسی تصاویراور ویڈیوز نکلی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ پریشان ہو جائیں گے۔ ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیبیا کا یہ حکمران خاندان کس طرح شاہانہ زندگی بسر کرتا تھا اور دوسری طرف آئی پیڈ سے ملنے والے مواد سے ان کے عوام پر مظالم کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ ہینی بل کا آئی پیڈ لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں واقع ان کے گھر سے باغی جنگجوﺅں نے قبضے میں لیا تھا۔ ہینی بل کے 11دسمبر کو پراسرار طور پر لبنان اور شام کے بارڈر پر اغواءہوجانے کے بعد اس آئی پیڈ میں محفوظ تصاویر عوام کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔

مزید جانئے: پاکستان کے وہ 10 خوبصورت ترین مقام جو آ پ کو کم از کم ایک دفعہ ضرور دیکھ لینےچا ہئیں
آئی پیڈ میں درجنوں تصاویر ایسی ہیں جن میں ہینی بل قذافی اپنی بیوی اور کمسن بیٹے اور بیٹی کے ساتھ بیرون ممالک سیاحتی مقامات پر لگژری چھٹیاں منا رہا ہے اور مہنگے ترین شاپنگ مالز میں خریداری کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 1700تصاویراور ویڈیوز ایسی ہیں جن میں تریپولی کی جیل میں قیدیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ ان تصاویر میں لوگوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے پیٹا جا رہا ہے۔ ان ویڈیو اور تصاویر میں پٹنے والے قیدیوں کے زخموں سے چور جسم بھی دکھائے گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -