آدمی نے 14 کروڑ روپے چوری کئے لیکن پھر یہ رقم انٹرنیٹ پر ایک ایسے کام پر لگادی کہ یک دم پوری کی پوری غائب ہوگئی، ایسی کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

آدمی نے 14 کروڑ روپے چوری کئے لیکن پھر یہ رقم انٹرنیٹ پر ایک ایسے کام پر لگادی ...
آدمی نے 14 کروڑ روپے چوری کئے لیکن پھر یہ رقم انٹرنیٹ پر ایک ایسے کام پر لگادی کہ یک دم پوری کی پوری غائب ہوگئی، ایسی کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک شخص نے امریکی کمپنیوں کے 14کروڑ روپے چوری کیے اور پھر یہ رقم انٹرنیٹ پر ایک ایسے کام میں لگا دی کہ آن کی آن میں پھر کنگال ہو کر بیٹھ گیا۔ اب عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہا ہے۔ ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق 59سالہ جیفرے پلمپٹن نامی یہ شخص امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ کی خوشبو بنانے والی کمپنی ’’الفا ایرومیٹکس‘‘ اورپیسٹ کنٹرول فرم ’’ پیسٹکو پروفیشنل سروسز‘‘کے فنڈز کنٹرول کرتا تھا۔ ان فنڈز میں سے اس نے 14لاکھ ڈالر(تقریباً 14کروڑ روپے) چوری کیے اور لگ بھگ یہ تمام رقم انٹرنیٹ پر ملنے والی ایک عورت پر لٹا دی۔ اس نے صرف 80ہزار ڈالر اپنے کریڈٹ کارڈ کا بل دینے اور گروی چیزیں واگزار کروانے کے لیے خرچ کیے اور باقی تمام رقم کسی دوسرے ملک کی خاتون کو بھیج دی جسے سے اس کی آن لائن ملاقات ہوئی تھی۔ اب فیڈرل پراسیکیوٹرز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے تین سال قید کی سزا دی جائے تاہم ملزم کے وکیل نے نرمی کی درخواست کی ہے۔ کیس کی سماعت تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -