دوران پرواز دو خواتین نے ایک جملہ ایسا کہہ دیا کہ جہاز لینڈ کرتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا، ایسا کیا جملہ تھا جو ہر مسلمان اکثر کہتا ہے؟ جان کر آپ کو پریشانی بھی ہوگی اور افسوس بھی

دوران پرواز دو خواتین نے ایک جملہ ایسا کہہ دیا کہ جہاز لینڈ کرتے ہی پولیس نے ...
دوران پرواز دو خواتین نے ایک جملہ ایسا کہہ دیا کہ جہاز لینڈ کرتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا، ایسا کیا جملہ تھا جو ہر مسلمان اکثر کہتا ہے؟ جان کر آپ کو پریشانی بھی ہوگی اور افسوس بھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مغرب میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف تعصب اپنے عروج پر ہے۔ ’اللہ اکبر‘ کا کلمہ ہر مسلمان کی زبان پر رچا ہوتا ہے اور ہر مشکل یا خطرے کی صورت میں بے اختیار زبان سے ادا ہو جاتا ہے مگر آئے روز خبریں آتی رہتی ہیں جن میں محض یہ کلمہ ادا کرنے پر مسلمانوں کوانتہائی توہین آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایسا ہی کچھ چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ سے لندن آنے والی ایک پرواز کی دو مسلمان خواتین مسافروں کے ساتھ ہوا۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ایزی جیٹ ایئرلائنز کی پرواز میں دونوں مسلم لڑکیوں نے اللہ اکبر کہا جس پر تمام مسافروں میں سراسیمگی پھیل گئی۔

آدمی کی جہاز کی کھڑکی سے باہر کی تصویر کھینچنے کی کوشش، لیکن جیسے ہی موبائل کھڑکی پر رکھا ایسا کام ہوگیا جو کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
پرواز کے عملے نے آ کر دونوں لڑکیوں کو وارننگ دی جس پر وہ خاموش ہو کر بیٹھ گئیں لیکن جب ہوائی جہاز نے لندن میں لینڈنگ کی پائلٹ نے تمام مسافروں کو اپنی سیٹوں پر براجمان رہنے کی ہدایت کر دی۔ کچھ ہی دیر بعد جہاز میں پولیس آئی، جس کی رہنمائی ایک ایئرہوسٹس کر رہی تھی۔ ایئرہوسٹس آفیسرز کو ان لڑکیوں کے پاس لائی اور ان کی طرف اشارہ کر دیا جس پر پولیس انہیں طیارے سے اتار کر لے گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کی گرفتاری پر طیارے میں موجود مسافروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور سب تالیاں بجانے لگے۔ ایزی جیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”یہ واقعہ پرواز ای زیڈ وائی 3068میں پیش آیا۔ لڑکیوں کو جہاز میں ہنگامہ خیزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ اپنے مسافروں اور عملے کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -