مصر کی گلیوں میں سرعام پھرنے والی غیر شادی شدہ دلہن نے تہلکہ مچا دیا
قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصری دارالحکومت کی سڑکوں پر گھومتی ہوئی بن بیاہی دلہن نے مقامی میڈیا کیساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہے اور لوگ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ یہ دوشیزہ شادی کے بغیر کیوں دلہن بن کر پھر رہی ہے۔ 27 سالہ سماءحامدی کی پانچ منٹ پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دلہنوں والے لباس میں ملبوس ہو کر اور پوری طرح بن سنور کر سڑکوں پر چہل قدمی کر رہی ہیں۔ ریستورانوں میں کھانا کھا ری ہیں اور شاپنگ سنٹروں کی سیر کر رہی ہیں۔ سماءحامدی کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیو دراصل ایک سماجی پراجیکٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر شادی شدہ لڑکیوں کے مسائل کی طرف توجہ دلانا ہے۔
12سالہ بچی نے ایسا سوال پوچھاکہ پوپ کو لا جواب کر دیا
وہ کہتی ہیں کہ ان کے خاندان نے ان کی شادی نہ ہونے پر بے جا اضطراب اور تنقید کا اظہار کیا جس پر وہ مجبور ہو گئیں کہ ایک ویڈیو کے ذریعے اس مسئلے کو عوام الناس کے سامنے لائیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بدقسمتی سے خواتین جتنی بھی تعلیم یافتہ اور کامیاب ہوں لیکن دلہن بن کر بچے پیدا نہ کر رہی ہوں تو انہیں کچھ بھی نہیں سمجھا جاتا۔ سماءحامدی مقامی یونیورسٹی میں پرفارمنگ آرٹ کی طالبہ ہیں۔