17 سالہ بچہ جس کی ماہانہ آمدنی 30 لاکھ روپے ہے، اب لوگوں کو بھی پیسے کمانے کا راز بتادیا

17 سالہ بچہ جس کی ماہانہ آمدنی 30 لاکھ روپے ہے، اب لوگوں کو بھی پیسے کمانے کا ...
17 سالہ بچہ جس کی ماہانہ آمدنی 30 لاکھ روپے ہے، اب لوگوں کو بھی پیسے کمانے کا راز بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) نوجوانی کے ایام میں یا تو ہم اپنے والدین کے پیسے پر عیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کمائی شروع کریں گے۔ لیکن ٹیمر تھامسن ایسا نہیں ہے اور وہ صرف 17سال کی عمر میں ہی 30ہزار ڈالر(31لاکھ روپے )ماہانہ کماتا ہے۔ Kindleکے لئے اپنی ویب سائٹ سے کورسزدینے والے ٹھامسن کا ”بزنس انسائیڈر“سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ اس کی کامیابی کی پانچ وجوہات ہیں،آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں۔
ایکشن کریں
اس کا کہنا ہے کہ ہمیشہ عمل کریں صرف زبانی کلامی کی نہ چیزیں کریں۔”اکثر لوگ باتیں ہی کرتے ہیںاور عملی طور پر ان کا عمل صفر ہوتا ہے۔“ اس کا کہنا ہے کہ جب تک آپ عملی طور پر کچھ نہیں کریں گے تب تک آپ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
ناکامی سے مت گھبرائیں
زندگی میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں لہذا ناکامی سے کبھی مت گھبرائیں۔ ”اگر زندگی میں ناکامی ہو تو ہمت نہ چھوڑیں کیونکہ ہر ناکام تجربے کے بعد ہی کامیابی کا سفر شروع ہوتا ہے۔آپ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور پھر کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔“

وہ کمپنی جو آپ کو چار لاکھ روپیہ دے کر یہ مزے کا کام کروانا چاہتی ہے
فوکس رہیں
ایک ناکامی کے بعد اپنی توجہ کا محور تبدیل نہ کریں بلکہ اپنا فوکس رکھیں۔”سب سے طاقتور چیز جو آپ کرسکتے ہیںاور وہ یہ کہ اپنے محور پرتوجہ رکھیں۔آپ اس وقت زیادہ ترقی کرتے ہیں جب آپ کسی ایک چیز پر توجہ رکھتے ہیں۔“
اپنے اردگرد مثبت لوگوں کو رکھیں
انسان اپنے اردگردافراد کی وجہ سے کافی اثر لیتا ہے اور اگرآپ کے گرد منفی خیالات کے لوگ رہیں گے تو آپ کی سوچ بھی منفی ہوتی جائے گی لہذا کوشش کریں کہ اپنے ملنے جلنے والے افراد کا دائرہ مثبت رکھیں۔”منفی خیالات والے افراد آپکو بھی ناکامی کا درس ہی دیں گے لہذا مثبت سوچ رکھنے والے افراد سے تالمیل رکھیں۔“
کبھی بھی نہ رکیں
اپنی زندگی میں مقصد رکھیں اور جب یہ حاصل ہوجائے تو رک نہ جائیں بلکہ آگے کی جانب سفر جاری رکھیں۔اگر کوئی مقصد حاصل کرنے کے بعد آپ رُک جائیں گے تو پھر آپ کا سفر پیچھے کی جانب شروع ہوجائے گا۔”بڑی کمپنیاں پہلے چھوٹی تھیں لیکن ان کی روزبروز کی ترقی کی بدولت یہ اس مقام پر پہنچی ہیں لہذا آپ کو بھی ایک مقصد حاصل کرنے کے بعد اگلے کی طرف بڑھنا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -