تاریخ کا انوکھا ترین فیصلہ، شوہر کی ایسی حرکت کہ حکومت نے اس کی شادی زبردستی توڑ دی، بیوی طلاق نہیں لینا چاہتی تھی لیکن پھر بھی یہ کام کردیا گیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

تاریخ کا انوکھا ترین فیصلہ، شوہر کی ایسی حرکت کہ حکومت نے اس کی شادی زبردستی ...
تاریخ کا انوکھا ترین فیصلہ، شوہر کی ایسی حرکت کہ حکومت نے اس کی شادی زبردستی توڑ دی، بیوی طلاق نہیں لینا چاہتی تھی لیکن پھر بھی یہ کام کردیا گیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپورسٹی (نیوزڈیسک) سنگاپور سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا گزشتہ دو سال سے اچھی بھلی ازدواجی زندگی گزاررہا تھا مگر حال ہی میں شوہر نے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ حکومت نے مداخلت کرتے ہوئے ان کی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
سٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شوہر نے اپنی جنس تبدیل کروا لی تھی اور تبدیلی جنس کے بعد اپنے شناختی کارڈ کو بھی تبدیل کروایا اور اس پر اپنی جنس عورت لکھوالی تھی۔ جب متعلقہ محکمے کو معلوم ہوا کہ میاں بیوی دونوں کی جنس عورت ہے تو ان کی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

16سال کی شادی کے بعد بیوہ خاتون نے کتے سے شادی کا فیصلہ کرلیا، لیکن پہلا شوہر کون تھا؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے
سنگاپور کے قانون کے مطابق شادی شدہ جوڑوں کو پہلی بار رہائش گاہ خریدنے کی صورت میں حکومت کی جانب سے رعایت ملتی ہے، جسے حاصل کرنے کیلئے اس جوڑے نے بھی اپنی معلومات متعلقہ محکمے کو دی تھیں لیکن اس کوشش میں ان کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سنگاپور کے قانون کے مطابق شادی ایک عورت اور مرد کے درمیان ہوسکتی ہے لہٰذا یہ جوڑا میاں بیوی قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں گھر خریدنے کیلئے حکومتی رعایت حاصل ہوسکتی ہے۔ دیگر ترقی یافتہ ممالک کے برعکس سنگاپور نے ہم جنس شادیوں کو تاحال قانونی قرار نہیں دیا۔ سنگاپور کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ ملک ابھی ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -