’بیگم کو مارنے کا حکم اللہ کی طرف سے ہے، مَرد بے بس ہے‘
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بیویوں پر ہلکے پھلکے تشدد کی بات نے پاکستان میں ایک ہنگامہ برپا کر رکھا تھا اور اب ایک امریکی سکالر نے بھی یہی بات کہہ کر امریکا میں بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
’مجھے ہلکا سا مارو‘ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطالبے کا پاکستانی لڑکیوں نے انٹرنیٹ پر انتہائی دلچسپ جواب دے دیا
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمامش کے علاقے میں واقع ایک مسجد کے امام، جن کا نام فائد بتایا گیا ہے، غیر مسلموں میں اسلام کے متعلق پائی جانیوالی غلط فہمیوں کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔ یوٹیوب پر سامنے آنے والی ویڈیو میں وہ اپنی تقریر کے آغاز میں کہتے ہیں کہ اسلام خواتین کو مکمل حقوق اور آزادی دیتا ہے اور ان کی عزت و تکریم کا درس دیتا ہے، لیکن چند منٹ بعد ہی وہ کہتے ہیں کہ جب کوئی خاتون اپنی مرضی سے باہر آنا جانا چاہے ، حجاب اتارنا چاہے اورخاوند کی مرضی کے خلاف چلنا چاہے، تو ”اللہ کے حکم کے مطابق خاوند کو حق حاصل ہے کہ پہلے اسے سمجھائے ، پھر ازدواجی حقوق کی ادائیگی بند کر دے اور اگر پھر بھی وہ نہ سمجھے تو اس پر ہلکا پھلکا تشدد کرے۔“ انہوں نے تشدد کے معاملے میں احتیاط کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اتنا نہ کیا جائے کہ بیوی کا خون بہہ نکلے اور وہ زخمی ہو جائے، البتہ اتنا ضرور کیا جائے کہ اسے سمجھ آجائے۔