جاپان کا شہرکوبے زہریلی چیونٹیوںکا مسکن

جاپان کا شہرکوبے زہریلی چیونٹیوںکا مسکن
جاپان کا شہرکوبے زہریلی چیونٹیوںکا مسکن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو  (اے پی پی) جاپان کا شہرکوبے زہریلی چیونٹیوں کا مسکن بن گیا۔ جاپان کے میڈیا کے مطابق مغربی جاپان کے شہر کوبے کے حکام نے بتایا ہے کہ کنٹینر کے سٹوریج کے مقام پر تقریباً ایک سو زہریلی چیونٹیاں مزید پائی گئی ہیں۔فائر آنٹس کہلانے والی ان زہریلی چیونٹیوں کا تعلق جنوبی امریکا سے ہے۔ ان کے کاٹنے کے نتیجے میں شدید صدمے کی کیفیت و دیگر علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، جن کا نتیجہ موت کی صورت میں بھی برآمد ہو سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے سینکڑوں کی تعداد میں یہ چیونٹیاں 26 مئی کو ایک کنیٹینر میں پائی گئی تھیں۔جسے کوبے بندرگاہ پر اتارا گیا تھا اور کوبے کے مشرق میں واقع آماگاساکی منتقل کیا گیا تھا۔ زہریلی چیونٹیوں کی یہ مخصوص قسم جاپان میں پہلی بار دیکھی گئی ہے۔شہر کے حکام کے مطابق، بندرگاہ اور کنٹینر کی منتقلی کے مقام پر چیونٹیوں کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے عوام سے بندرگاہ کے نزدیک غیر مانوس چیونٹیاں ملنے کی صورت میں اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ایک سو سے زیادہ افراد ان ززہریلی چیونٹیوں کے کاٹنے سے ہلاک ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -