یوگا سے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے، برطانوی تحقیق

ڈیلی بائیٹس

لندن (اے پی پی) ایک نئی برطانوی تحقیق میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ مراقبے سے متعلق ورزشیں جن میں یوگا سرِ فہرست ہے نہ صرف ڈپریشن کے خطرات کو کم کرتی ہیں بلکہ انسان کے مخصوص ڈی این اے میں تبدیلی کے ذریعے سرطان کے خطرے پر بھی روک لگاتی ہیں۔یہ تحقیق برطانیہ کی جامعہ کووینٹری کے محققین نے کی اور اس کے نتائج سائنسی تحقیقی جریدے امینولوجی ان فرنٹیئرز میں شائع ہوئے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد مراقبے کے صحت بخش فوائد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تاہم شاید وہ اس بات کا ادراک نہیں رکھتے کہ یہ فوائد جینیاتی سرگرمیوں کو بدل کر عام جسمانی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اس سے قبل سابقہ تحقیقی مطالعوں میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ہفتے میں مسلسل تین روز یومیہ 25 منٹ تک مراقبہ کرنے سے انسانی جسم میں کارٹیزول ہارمون کی سطح میں کمی آتی ہے۔ اس طرح تناو¿ اور ذہنی دباو¿ ختم ہو جاتا ہے جب کہ یہ عمل دماغ پر بڑھاپے کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے جس کا انسان کو بڑھتی عمر کے ساتھ سامنا کرنا پڑتا ہے۔