برطانیہ باز نہ آیا، ایک ایسے جنگلی قبیلے کو کرکٹ سکھا دی جو کچھ عرصے بعد انہیں کو ہراتا پھرے گا، لگان بھی نہیں دے گا، مگر یہ سب صرف ایک نیک مقصد کیلئے

برطانیہ باز نہ آیا، ایک ایسے جنگلی قبیلے کو کرکٹ سکھا دی جو کچھ عرصے بعد ...
برطانیہ باز نہ آیا، ایک ایسے جنگلی قبیلے کو کرکٹ سکھا دی جو کچھ عرصے بعد انہیں کو ہراتا پھرے گا، لگان بھی نہیں دے گا، مگر یہ سب صرف ایک نیک مقصد کیلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا اور تنزانیہ کا مسائی قبیلہ اپنی جنگجویانہ روایات اور شکار کے کلچر کے باعث دنیا میں جانا جاتا ہے، لیکن پہلی بار اس قبیلے کے جنگجوﺅں کو کینیا میں ایک ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مسائی قبیلے کے ان جنگجوﺅں نے اپنے نیزے اور بھالے چھوڑ کر گزشتہ روز برطانوی فوج کے ساتھ ایک کرکٹ میچ کھیلا۔ یہ میچ شمالی کینیا کے علاقے لائیکیپیا کے جنگل میں واقع ایک کھلے میدان میں کھیلا گیا۔

”سنو، آنکھیں بند کرو میں نے تمہیں ایک سرپرائز دینا ہے‘ شوہر نے بیوی کو بہت پیار سے بولا، لیکن جیسے ہی بیوی نے آنکھیں بند کی تو ایسی حرکت کر ڈالی کہ سب بدل گئے
رپورٹ کے مطابق اس میچ کا انعقاد آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کیا تھا۔ یہ میچ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کھیلا گیا، جس کے ذریعے دنیا کو جانوروں کی نایاب اقسام، بالخصوص سفید گینڈے کا تحفظ کرنے کا پیغام دینا مقصود تھا۔ میچ کے اختتام پر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انتہائی نایاب سفید گینڈے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس وقت دنیا میں صرف5سفید گینڈے موجود ہیں۔ کینیا میں موجود اس سفید گینڈے کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ 24گھنٹے سکیورٹی رکھنی پڑتی ہے کیونکہ شکاری اس کا سینگ حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت تاک میں رہتے ہیں جو بہت قیمتی ہوتا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کو کرکٹ کا موجد سمجھا جاتا ہے اور اب برطانویوں نے مسائی قبیلے کو بھی کرکٹ سکھا دی ہے۔ جس طرح لگان نہ دینے کی شرط پر انگریزوں نے ہندوستانیوں سے کرکٹ میچ کھیلا تھا اور آج پاکستان اور بھارت سے ہی برطانوی ٹیم پٹ جاتی ہے، کیا مزا ہو اگر کل مسائی قبیلے کی ٹیم بھی اسے چِت کرنا شروع کر دے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -