باپ اپنے بیٹوں کے سامنے اپنا پیار ظاہر کیوں نہیں کرتے؟ کیا اس کا مطلب ہے کہ باپ پیار نہیں کرتا؟ سائنس نے بہت ہی اہم بات واضح کردی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عموماً دیکھا جاتا ہے کہ بیٹے باپ کی نسبت ماں کے زیادہ قریب ہوتے ہیں، جس کی وجہ یہ قرار دی جاتی ہے کہ باپ اپنے بیٹے کے سامنے پیار کا اس طرح اظہار نہیں کرتے جس طرح مائیں کرتی ہیں۔ بیٹیوں پر محبت و شفقت نچھاور کرنے والے باپ اپنے بیٹوں کو ٹھیک سے یہ بھی نہیں بتا پاتے کہ وہ ان سے پیار کرتے ہیں۔یہ باپ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس کا جواب سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں دے دیا ہے۔
25 فیصد شادی شدہ لوگ اپنے ہمسفر سے یہ ایک چیز چھپاکررکھتے ہیں، کیا چیز ہے؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر بیگمات کی آنکھوں میں آنسوآجائیں گے
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”باپ بھی بیٹے سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں لیکن ان کا محبت کرنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ وہ بیٹوں کے ساتھ زبان سے محبت کا اظہار کرنے کی بجائے ان کے مددگار بن کر اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں، لیکن بیٹے محبت کے اس انداز کو سمجھ نہیں پاتے چنانچہ دونوں کے رشتے میں دوری نظر آتی ہے۔ باپ بیٹے کا تعلق بظاہر کمزور نظر آتا ہے لیکن درحقیقت یہ سب سے مضبوط اور بامعنی رشتہ ہوتا ہے۔ “