شادی سے پہلے نوجوان لڑکی نے پورا شادی ہال ہی جلا کر راکھ کردیا،یہ کون تھی اور ایسا کیوں کیا؟جان کر ہر مرد گھبرا جائے

ڈیلی بائیٹس

پونے(ڈیلی پاکستان آن لائن) دھوکہ دینے اور کسی اور سے شادی کا فیصلہ کرنے پر بھارتی نوجوان لڑکی نے اپنے عاشق کے شادی ہال کو جلا کر راکھ کردیا۔

بھارتی خبررساں ادارے’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارت کے شہر پونے میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکی نے پیار میں دھوکہ دینے اوراس کے علاوہ کسی اور سے شادی رچانے کے فیصلہ کرنے پر اپنے 33 سالہ عاشق کے شادی ہال کو آگ لگا کر جلا ڈالاجبکہ لڑکی نے لڑکے کو تحفے میں دیا گیا موٹرسائیکل بھی جلا دیا۔

سٹریٹ فائٹرکی ان کہی داستان، آخری قسط
پولیس حکام کے مطابق ایک 33 سالہ شخص نے ایف آئی اور درج کرائی ہے کہ اس کا موٹرسائیکل جلا دیا گیا ہے ۔سینئر انسپکٹر وجے سنگھ گائیکوانڈے نے بتایا کہ ”موٹرسائیکل جلائے جانے کی تحقیقات جاری تھیں کہ وہی شخص ایک اور شکایت درج کرانے آیا اور دعویٰ کیا کہ کسی نے شادی سے ایک روز پہلے اس کا شادی کے لئے سجایا گیا پنڈال جلا دیا ہے“۔
درج کرائی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے اوپر لگائے گئے دونوں الزامات کو قبول کرتے ہوئے جرائم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد ملزمہ کا 20 مئی تک ریمانڈ لیتے ہوئے پولیس نے اس کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
لڑکی نے دعویٰ کیا کہ”اس کالڑکے کے ساتھ گزشتہ 6 برس سے افیئر چل رہا تھا اور اس نے مجھ سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر بعد میں بغیر کسی وجہ کے اس نے کسی اور لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا“۔

’میں ایک بیوٹی سیلون پر کام کرتی تھی کہ ایک دن۔۔۔‘ فحش فلموں میں کام کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر پورا ملک حیران پریشان رہ جائے
پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کو جب لڑکے نے اس کی شادی کی دعوت دی تو وہ اور مشتعل ہوگئی اور دلہن کے گھر پہنچ گئی جہاں اس نے اپنے اور لڑکے کے رشتے کے بارے دلہن کے گھر والوں کو بتایا لیکن جب اس کی یہ سکیم بھی کامیاب نہ ہوئی تو اس نے مایوس اور مشتعل ہوکر شادی کے پنڈال کو آگ لگا دی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بھارتی لڑکی نے بے وفائی کرنے پر اپنے عاشق کو شادی کے منڈپ سے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا تھا۔