ثانیہ ’بھابھی‘ نے ٹوئٹر پر ایسا جھوٹا پیغام جاری کر دیا کہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، فوراً ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی کیونکہ۔۔۔

ثانیہ ’بھابھی‘ نے ٹوئٹر پر ایسا جھوٹا پیغام جاری کر دیا کہ شرمندگی کا سامنا ...
ثانیہ ’بھابھی‘ نے ٹوئٹر پر ایسا جھوٹا پیغام جاری کر دیا کہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، فوراً ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور / نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا مصروفیات کے باوجود سوشل میڈیا استعمال کرنے کیلئے وقت نکال لیتی ہیں اور وقتاً فوقتاً پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں مگر اس مرتبہ انہوں نے ایک ’جھوٹا‘ پیغام جاری کیا تو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا اور پھر فوراً ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی۔

چیمپینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کی نئی وردی متعارف کرا دی گئی،دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو کیسی لگی
تفصیلات کے مطابق سمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ون پلس‘ نے اپنے سمارٹ فون کی تشہیر کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا تو ثانیہ مرزا سمیت کئی مشہور شخصیات کو اس کام کیلئے منتخب کر لیا۔ لہٰذا اس مہم کیلئے ثانیہ مرزا نے ایک ٹویٹ کی لیکن فوراً ہی یہ انکشاف ہو گیا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں ون پلس 3T چند مہینوں سے استعمال کر رہی ہوں اور اس سمارٹ فون کو استعمال کرنے کا بہت ہی لطف آیا ہے۔“


ان کا پیغام جیسے ہی جاری ہوا تو ایک ٹوئٹر صارف نے ان کا جھوٹ پکڑ لیا کیونکہ ٹویٹ کے نیچے ہی یہ بھی لکھا آ رہا تھا کہ انہوں نے یہ پیغام اپنے آئی فون سے جاری کیا ہے حالانکہ وہ اپنے پیغام میں ون پلس کمپنی کے سمارٹ فون 3T کے استعمال کرنے کی بات کر رہی تھیں۔ صارف نے جیسے ہی ان کا یہ جھوٹ پکڑا اور ثانیہ مرزا کی توجہ دلائی تو انہوں نے فوراً ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -