دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور کمپیوٹر کونسا ہے اور کس ملک کے پاس ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور کمپیوٹر کونسا ہے اور کس ملک کے پاس ہے؟ جواب آپ کے ...
دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور کمپیوٹر کونسا ہے اور کس ملک کے پاس ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی کے پیچیدہ چینلجز سے نمٹنے اور ترقی کی دوڑ میں آگے نکلنے کے لئے سپر کمپیوٹربنیادی ترین کردار ادا کررہے ہیں۔ دیگر شعبوں کی طرح سپر کمپیوٹرز کے میدان میں بھی یورپ، امریکا اور چین کے درمیان سخت مقابلے کی فضا قائم ہے جس میں چین اب انتہائی غیر معمولی پیشرفت کرتا نظر آرہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق محض 6ماہ قبل چین کے پاس سپر کمپیوٹروں کی تعداد 37 تھی جو کہ اب تین گنا اضافے کے ساتھ 109 تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا کی طاقتور ترین مشینوں کے بارے میں جاری کی جانے والی ششماہی رپورٹ ٹاپ 500 لسٹ کے مطابق چین کا سپر کمپیوٹر Tianhe-2 مسلسل چھٹی بار دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر قرار پایا ہے۔
سپر کمپیوٹروں کی عالمی رینکنگ میں سب سے زیادہ سپر کمپیوٹر رکھنے والا ملک امریکا ہے لیکن اس کے لئے تشویشناک بات یہ ہے کہ جہاں ایک طرف چین کے سپر کمپیوٹروں میں تیز رفتاری سے اضافہ ہورہا ہے وہیں امریکا کے پاس سپر کمپیوٹروں کی تعداد میں کمی آتی جارہی ہے۔

مزید جانئے: وہ ویب سائٹ جس نے دلہنوں کی فروخت پر بھی ’سیل‘ لگادی، قیمت اتنی کم کہ یقین نہ آئے
سپر کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں مشکل اور پیچیدہ ترین کاموں کو سرانجام دینے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ ان کمپیوٹروں کی پراسنگ سپیڈ عام استعمال ہونے والے کمپیوٹروں سے کروڑوں گنا زیادہ ہوتی ہے۔دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر قرار پانے والا چین کا ”Tianhe-2“ایک سیکنڈ میں 3386 کھرب کیلکولیشنز کرسکتا ہے۔ یہ سپیڈ امریکا کے طاقتور ترین کمپیوٹر” ٹائٹن“ سے دو گنا زیادہ ہے۔
یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے پروفیسر اینڈریئس ویسینک کہتے ہیں کہ سپر کمپیوٹروں کے میدان میں کبھی امریکا سب سے طاقتور نام ہوا کرتا تھا لیکن چین نے اب اس شعبے میں اپنے قدم جمالئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر چین اپنے سپر کمپیوٹروں کو بین الاقوامی تحقیق کے لئے کھول دے تو عالمی پیمانے پر چین کا اثر و رسوخ کہیں زیادہ بڑھ جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -