نوجوان کے ساتھ گھر سے بھاگنے والی 24سالہ لڑکی کے خلاف اس کے ریپ کا مقدمہ درج کردیا گیاکیونکہ۔۔۔
بنگلور (نیوز ڈیسک) جب کوئی جوڑا گھر سے بھاگ جائے تو عموماً مرد کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے اور اسے ہی مقدمے اور سزا کا سامنا کرناپڑتا ہے، لیکن بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آ گیاہے ۔ بنگلور شہر کی پولیس نے گھر سے بھاگنے والے ایک جوڑے کو گرفتار کرنے کے بعد لڑکے کو معصوم قرار دیتے ہوئے لڑکی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کےمطابق یہ جوڑا 24 اکتوبر کے روز کولار گولڈ فیلڈز کے علاقے سے فرار ہوا۔ لڑکی کی عمر 24 سال اورلڑکے کی عمر 17سال ہے، اور لڑکے کی یہی کم عمری ہی لڑکی کے لئے مصیبت بن گئی ہے۔ وہ ایک ہی علاقے کے رہائشی تھے اور ایک عرصے سے ان کے درمیاں مراسم تھے۔ لڑکی شادی شدہ ہے لیکن اس کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔ جب وہ گھر سے غائب ہوئی تو اس کا خاوند گمشدگی کی شکایت لے کر تھانے چلا گیا۔ اسی دوران لڑکے کا باپ بھی بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ کروانے اسی تھانے آن پہنچا۔ جب اس نے تھانیدار کی میز پر لڑکی کی تصاویر پڑی دیکھیں تو اس کے متعلق استفسار کیا۔ جب اسے بتایا گیا کہ وہ گھر سے غائب ہے تو فوراً ہی اسے شک ہوا کہ یہ لڑکی اس کے لڑکے کو بھگا لے گئی ہے کیونکہ وہ ان دونوں کے تعلقات سے پہلے ہی آگاہ تھا۔
غصے میں بھرے خاتون کے شوہر کو اپنی بے گناہی کا یقین دلانے کی کوشش میں آدمی 7ویں منزل سے گرکر ہلاک
لڑکے کے والد کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی تفیش شروع کی اور بالآخر تامل ناڈو کے ایک ہوٹل سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ لڑکے کی عمر شادی کی قانونی عمر سے کم ہے لہٰذا اسے ساتھ لے جانے والی 24 سالہ لڑکی اصل قصوروار ہے اور اس کے خلاف ریپ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیاں جسمانی تعلق کی میڈیکل ٹیسٹ سے تصدیق ہو چکی ہے۔