پرتعیش بحری جہاز پر خطرناک ایبولا وائرس کی موجودگی، آنکھوں دیکھا حال
نیو یارک(نیوز ڈیسک) ایک رپورٹر نے ٹیکساس سے جاتے ہوئے بحری سفر کے دوران ایبولا کے مریض کے موجودگی کی خبر ٹویٹ کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جہاز کے کپتان نے انکشاف کیا ہے کہ”جہاز کے عملے میں سے کسی نے ایبولا کے مریض کے فضلے کو چھو لیا ہے“۔ اس کا خیال تھا کہ بہت ہی گھمبیر صورتحال تھی لیکن اس اعلان کے بعد جہاز میں موجود ایک بھی شخص ٹس سے مس نہیں ہوا اور سب مسافر پُرسکون تھے،تاہم اس کے بعد جہاز نے بلیزجانے کی کوشش کی لیکن حکومت نے اسے اس کی اجازت نہ دی۔ اس کے بعد جہاز کا رُخ میکسیکو کی طرف موڑا گیا، لیکن انہوں نے بھی جہاز کو واپس موڑ دیا اور اب ذرائع کے مطابق یہ جہاز پھر سے ٹیکساس جا رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق سنٹرز فار ڈزینر کنٹرول اینڈ پریونشن نے جہاز کے عملے کو خبردار کیا تھا کہ بدھ کے روز جہاز میںٹیکساس کے ایک ایسے ہسپتال کا لیب اسسٹنٹ سوار ہوا ہے جہاں ایبولا وائرس کا ایک مریض ایرک ڈنکین انتقال کرچکا ہے۔