موبائل سم تو ہم سب استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے لفظ سم کا دراصل مطلب کیا ہے اور اس کے اندر کیا ہوتا ہے؟ جانئے وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں
لاہور(نیوز ڈیسک) آج کے دور میں کون ہے جو سم استعمال نہیں کرتا، لیکن یقینا ایسے لوگ بہت ہیں جو جنہیں معلوم نہیں کہ لفظ سم کا مطلب کیا ہے اور پلاسٹک کے اس چھوٹے سے ٹکڑے کے اندر ایسا کیا ہوتا ہے جو اسے آپ کے موبائل فون کی جان بنا دیتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق لفظ سم (SIM) انگریزی الفاظ Subscriber Identity Module کا مخفف ہے، جس کا معنی ’سبسکرائبر کا شناختی ماڈیول‘ ہے۔ دراصل اس کا اصل مقصد موبائل نیٹ ورک کو صارف کی منفرد شناخت فراہم کرنا ہے، اور اسی لئے اسے شناختی ماڈیول کہا جاتا ہے۔ ہر صارف کی سم کا شناختی نمبردوسرے صارف سے مختلف ہوتا ہے، صرف ملکی ہیں نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی، اور یہی بات ہر صارف کو نیٹ ورک پر دوسروں سے الگ شناخت مہیا کرتی ہے۔
دنیا کا پہلا موبائل فون آگیا جس میں ای سم ڈلا کرے گی، یہ ای سم کیا ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
سم کے اندر ایک الیکٹرانک انٹی گریٹڈ سرکٹ ہوتا ہے جس کے اندر ’انٹرنیشنل موبائل سبسکرائبر آئڈینٹٹی (IMSI)‘ کی معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔ اس شناختی نمبر کی مدد سے نیٹ ورک کسی بھی موبائل فون کی شناخت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ICCID نامی ایک کوڈ، سکیورٹی اتھینٹیکشن اینڈ سائفرنگ انفرمیشن، لوکل نیٹ ورک کے متعلق عارضی معلومات، صارف کے زیر استعمال سروسز کی معلومات، اور دو قسم کے پاس ورڈ کی معلومات بھی سم میں سٹور ہوتی ہیں۔ یہ پاس ورڈ عام استعمال کے لئے PIN اور ’پرسنل ان بلاکنگ کوڈ‘ یعنی PUK کہلاتے ہیں۔
سم کو صرف عام موبائل فون ہی نہیں بلکہ سیٹلائٹ فون، کمپیوٹر اور کیمرے جیسے آلات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس کا بنیادی کام صارف کی شناختی معلومات کو سٹور کرنا ہے لیکن عموماً اس پر محدود مقدار میں ڈیٹا سٹور کرنے کی سہولت بھی دی جاتی ہے، جیسا کہ کنٹیکٹ معلومات وغیرہ۔