یونیورسٹی کی طالبہ ماں کی شرمناک حرکت
بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین میں ایک نوجوان طالبہ نے ناجائز شناخت سے پیدا ہونے والی بچی کو ٹوئلٹ میں بہا دیا لیکن قدرت نے ننھی جان کی زندگی معجزاتی طور پر محفوظ رکھی۔صوبہ شیڈونگ کے شہر لِن یی کی یونیورسٹی کی چوتھی منزل پر مقیم طلبہ نے بچی کو بیت الخلاءمیں جاکر جنم دیا۔اور اس بات کو چھپانے کے لئے اسے بہا دیا۔ پانی کی کمی اور پائپ تنگ ہونے کی وجہ سے بچی تیسری منزل پر جا پھنسی جہاں اس کی چیخوں کی آواز سن کر دیگر طلباءنے پولیس اور ایمرجنسی اداروں کو اطلاع کر دی ۔ فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے انتہائی تیز رفتاری سے کاروائی کرتے ہوئے پائپ کاٹ کربچی کو برامد کر لیا جو خوش قسمتی سے ابھی بھی زندہ تھی۔بچی کو فوری ہسپتال منتقل کر کے اس کی زندگی بچالی گئی ہے جبکہ بے رحم طالبہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔