جھوٹ پکڑنے کے 7 آسان طریقے
نیویارک(نیوزڈیسک)ہم میں سے اکثر لوگ کبھی نہ کبھی زندگی میں جھوٹ ضرور بولتے ہیں لیکن اس جھوٹ کو پکڑنا بعض اوقات بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے۔آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے کہ جن کے ذریعے آپ کسی شخص کو جھوٹ بولتے ہوئے پکڑ سکتے ہیں۔
لڑکیاں کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟تحقیق میں پراسرارسوال کا جواب مل گیا
1۔چہرے کو دیکھیں
جو لوگ چہرے سے دوسرے کی باتوں کو جان لیتے ہیں، ان کے لئے یہ بات بہت آسان ہیں کہ وہ جھوٹ بولنے والے شخص کے چہرے کے تاثرات پڑھ لیتے ہیں۔اکثر تفتیش کار چہرے کے بدلتے رنگوں سے سچ اور جھوٹ میں تمیز کر لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کی جبلت میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ کوئی بات کرتا ہے تو چہرے کے تاثرات سے اس بات کا اظہار بھی کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جھوٹے انسان کا چہرہ اس کا ساتھ نہیں دیتا اور آپ بآسانی اسے پکڑ لیتے ہیں۔
2۔جسم بولتا ہے
جیسے چہرے کے تاثرات سے جھوٹ کا علم ہوسکتا ہے اسی طرح جسم کے مختلف اعضاءکی حرکات وسکنات بھی جھوٹ پکڑنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔عرف عام میں اس بات کو باڈی لینگوئج کہا جاتا ہے اور اگر بات کرنے کے دوران جسم زبان کا ساتھ نہ دے تو سمجھ لیں کہ کچھ نہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔
3۔مسکراہٹ بھی پیغام دیتی ہے
جب دوسرا انسان بات کررہا ہو تو اس کی مسکراہٹ پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ جھوٹ بولنے والا اپنی مسکراہٹ میں یہ پیغام دے رہا ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جھوٹا انسان اپنا خوف،غصہ یا خفتگی مسکراہٹ میں دبانے کی کوشش کرتا ہے اور پکڑا جاتا ہے۔
4۔انسان بول کیسے رہا ہے
جب کوئی جھوٹا انسان بات کرتا ہے تو اس کی سانس کی رفتار اور بولنے کے طریقے میں ایک تبدیلی پیدا ہوتی ہے جس کے ذریعے اس پکڑا جا سکتا ہے۔
5۔کیا بات کہہ رہا ہے
جھوٹے انسان کے بولنے میں بھی بنیادی تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔ایک جھوٹا انسان ’میں‘،’میرا‘، ’مجھے‘ جیسے الفاظ استعمال کرنے سے گریزاں ہوتے ہیں جس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ جھوٹا انسان اپنے آپ کو اس سین سے باہر کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے یہ الفاظ ادا نہیں کرتا۔
6۔رویہ میں بنیادی تبدیلی
تمام باتوںکو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات سامنے آتی ہے کہ جھوٹے انسان کے رویے میں بنیادی تبدیلی پیدا ہوتی ہے اور ہم بآسانی اس کے جھوٹ کو پکڑ سکتے ہیں۔ایک انسان عام طور جب جھوٹ بول رہا ہوتا ہے تو اس کارویہ ویسا نہیں ہوتا جیسا عام طور پر ہوتا ہے۔
دنیا کا انوکھا ترین قبیلہ جو اپنے رشتہ داروں کو مصالحہ لگا کر ۔ ۔ ۔
7۔سوال کی نوعیت کیا ہے
اگر آپ کا سوال مشکل ہوتو ایک عام آدمی بھی آپ سے نظریں چرانے کی کوشش کرے گا لیکن ایک جھوٹا انسان آسان سوال پر بھی آپ سے نظریں نہیں ملائے گا بلکہ اس کی کوشش ہوگی کہ کسی بھی طرح آنکھوں میں آنکھیں نہ ہی ڈالے۔