آگ کی جھیل جو انسان کو جہنم کی یاد دلا دے

آگ کی جھیل جو انسان کو جہنم کی یاد دلا دے
آگ کی جھیل جو انسان کو جہنم کی یاد دلا دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنشاسا (نیوز ڈیسک) جھیلیں عام طور پر آبی حیات اور دلکش مناظر سے مزین ہوتی ہیں لیکن افریقی ملک کانگو کی ایک جھیل دہکتے لاوے سے بھری ہوئی ہے۔ بتیس سالہ روسی فوٹوگرافر میخائل کو روسٹولوو نے اس کوفناک جھیل کی تصاویر سامنے لاکر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یزاگونگو کے پہاڑ میں واقع یہ جھیل 11,400 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور یہ ایک آتش فشاں کی تخلیق ہے جو تقریباً ہر 30 سال بعد پھٹتا ہے۔ میخائل نے اس جھیل کا سفر اپنی 28 سالہ بیوی انسٹیشیا کے ساتھ کیا اور کچھ ناقابل یقین تصاویر بنائیں۔ جھیل کی سپاٹ دیواروں کی اونچائی تقریباً پون میل ہے اور اس میں ہر وقت سرخ شعلے اور دھواں بھرا رہتا ہے میخائل نے بتایا کہ یہ جھیل آتش فشاں کا وقتی ابال نہیں ہے بلکہ یہ ہر وقت ہی دہکتی رہتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -