برطانیہ کی اعلیٰ فوجی خاتون اہلکار نے ہزاروں فوجیوں کو اپنی برہنہ تصویر بھیج دی کیونکہ۔۔۔

برطانیہ کی اعلیٰ فوجی خاتون اہلکار نے ہزاروں فوجیوں کو اپنی برہنہ تصویر بھیج ...
برطانیہ کی اعلیٰ فوجی خاتون اہلکار نے ہزاروں فوجیوں کو اپنی برہنہ تصویر بھیج دی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) درست وقت پر بہترین فیصلہ کرنا کسی بھی پائلٹ کی بنیادی ترین خوبی سمجھی جاتی ہے مگر برطانوی ائیرفورس کی ایک سینئیر خاتون پائلٹ نے انتہا درجے کی بے وقوفی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ایسی غلطی کردی کہ برطانوی ائیرفورس کو ساری دنیا میں شرمندہ کردیا۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سکواڈرن لیڈر ہیلن کنگ نے اپنے ہمسفر کو بھیجنے کے لئے اپنی برہنہ تصویر بنائی اور پھر فیس بک کے ذریعے اسے پوسٹ کردیا، لیکن غلطی سے ملٹری اکیڈمی بریڈا کو بھی ٹیگ کردیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ برہنہ تصویر ہزاروں زیر تربیت کیڈٹس اور ان کے افسران تک بھی پہنچ گئی۔ ہیلن کنگ کی یہ شرمناک تصویر جیسے ہی فیس بک پر عام ہوئی تو ہر طرف ہلچل برپاہوگئی۔ زیر تربیت کیڈٹس نے اس تصویر کو ہزاروں بار شیئر کیا جبکہ برطانوی ائیرفورس کے سینئر افسران شرم کے مارے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے رہے۔ ہیلن کنگ کو جلد ہی ان کے ساتھی افسران نے خبردار کیا کہ وہ کیا کربیٹھی تھیں لیکن اس دوران کھیل ان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا اور تصویر انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی۔

باڈی بلڈنگ کی شوقین نوجوان لڑکی کو انٹرنیٹ پر اپنی تصویر ایک ایسی جگہ نظر آگئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا اور پھر۔۔۔
شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ سکواڈرن لیڈر ہیلن کنگ کو اس شرمناک حرکت پر سنگین سزا ملی ہوگی، لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس واقعے کے کچھ ہی عرصہ بعد ان کی ترقی ہوگئی اور انہیں انسٹرکٹر بنا کر عمان بھیج دیاگیا۔ اس افسوسناک پیشرفت پر برطانوی ائیرفورس کے ایک سینئر افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر ایک برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ”آپ کہہ سکتے ہیں کہ برطانیہ کو کسی بات کی شرم ہے ہی نہیں، اور خصوصاً کوئی اس قدر بے حیائی کرے تو اسے ایک اسلامی ملک میں بھیجنا تو یقینا پاگل پن ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -