’میری شادی کو 12 برس ہو گئے ایک دن اپنے شوہر کا فون چیک کیا تو یہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کہ وہ تو پہلے دن سے ہی۔۔۔‘

’میری شادی کو 12 برس ہو گئے ایک دن اپنے شوہر کا فون چیک کیا تو یہ دیکھ کر پیروں ...
’میری شادی کو 12 برس ہو گئے ایک دن اپنے شوہر کا فون چیک کیا تو یہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کہ وہ تو پہلے دن سے ہی۔۔۔‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے شادی کے 12سال بعد ایک روز اپنے شوہر کا فون چیک کیا تو اس میں ایسی چیز سامنے آ گئی کہ اس کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 40سالہ خاتون نے جب شوہر کا فون کھولا تو اس میں اس کی سابق محبوبہ کی تصاویر اور ای میلز موجود تھیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ”ہماری شادی کو اتنا عرصہ ہو چکا ہے لیکن ان تصاویر اور ای میلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آج تک اپنی محبوبہ کو نہیں بھلا پایا اور آج بھی اس سے محبت کرتا ہے۔“
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ”ہماری کوئی اولاد نہیں ہے کیونکہ ہم نے شادی کے شروع میں ہی طے کیا تھا کہ بچہ پیدا نہیں کریں گے۔ آج اس انکشاف کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میرے شوہر نے کیوں مجھے بچہ پیدا نہ کرنے پر قائل کیا تھا اور میں راضی ہو گئی تھی۔ اس سارے عرصے میں اس نے کبھی مجھے اس طرح محبت نہیں کی۔ میں یہ سوچ کر اس چیز کو نظرانداز کرتی رہی کہ وہ ایک غیررومانوی شخص ہے لیکن ان ای میلز سے پتا چلا کہ وہ صرف میرے لیے غیررومانوی تھا۔ اپنی اس محبوبہ سے جس طرح اس نے کھل کر اظہار محبت کر رکھا ہے میں نے آج تک اس کا یہ روپ نہیں دیکھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -