امریکی اداکار ہ مصری جوڑے میں طلاق کی وجہ بن گئی
قاہرہ(نیوزڈیسک)ایک مصری عورت نے اپنے شوہر سے اس بات پر طلاق لے لی کہ وہ اسے امریکی اداکارہ کم کارڈیشن کی طرح بنانا چاہتا تھا۔ مصری خاتون نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی تمام جائز مطالبات پورے کرتی تھی لیکن پھر بھی وہ اسے بیوٹی پارلر جا کر امریکی اداکارہ کم کارڈیشن یا لبنانی اداکارہ ہائفہ وھبی جیسا نظر آنے پر زور دیتا تھا جو کہ اسے بالکل قابل قبول نہیں تھا۔اس کا کہنا تھا کہ اس کا اڑھائی سالہ بچہ بھی ہے جس کی اسے دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے لیکن پھر بھی اس کا شوہر بلا وجہ اس پر دباﺅ ڈالتا تھا۔
شوہر نے عدالت میں اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی کبھی بھی بیوٹی پارلر نہیں گئی اور اس کی خواہش تھی کہ اس کی بیوی انتہائی خوبصورت نظر آئے۔ عدالت نے دونوں کو سننے کے بعد خاتون کی طلاق حاصل کرنے کی استدعاءقبول کرلی ۔