مہندی کا رنگ پوری طرح چڑھانے کے لئے انتہائی مفید نسخے،خواتین کا بڑا مسئلہ حل کردیں
لاہور(نیوزڈیسک)شادیوں کے سیزن کا آغاز ہوچکا ہے اور ہرشادی میں مہندی کا استعمال تو ہمیشہ ہی سے ہوتا ہے لیکن خواتین کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہوتا ہے وہ مہندی کے رنگ کا اچھی طرح نہ چڑھنا ہے،آئیے آپ کو ایسے نسخے بتاتے ہیں جن سے مہندی کا رنگ اچھی طرح چڑھے گا۔
ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے ہاتھ اچھی طرح صاف کررکھے ہوں۔اگر کوئی کریم،لوشن یا پسینہ ہاتھ پر لگا ہوتو تو اسے صابن سے اچھی طرح صاف کریں اور پھر مہندی لگائیں۔
سرسوں کا تیل
مہندی لگانے سے آدھ گھنٹہ قبل اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر سرسوں کا تیل لگائیں۔اس طرح مہندی کا رنگ اچھی طرح چڑھے گا اور رنگ گہراہوجائے گا۔
چینی اور لیموں کا محلول
جب مہندی سوکھنے لگے تو اس پر چینی اور لیموں کے رس کامحلول لگائیں۔اس میں آپ کو چپچپاہٹ محسوس ہوگی لیکن اس کی وجہ سے مہندی ہاتھوں پر لگی رہے گی اور رنگ بھی اچھا چڑھے گا۔
مہندی اتارنے کے لئے پانی کااستعمال نہ کریں
اپنی ہاتھوں سے سوکھی مہندی اتارنے کے لئے پانی کا استعمال ہرگز نہ کریں بلکہ کسی چھری یا برش کے ذریعے ایسا کریں کیونکہ پانی کی وجہ سے مہندی کا رنگ پھیکا پڑ جائے گا۔
سورج کے نیچے مت بیٹھیں
مہندی لگانے کے دوران اوربعد کسی سایہ دار جگہ کا انتخاب کریں اور سورج کے نیچے مت بیٹھیں۔سایہ دار جگہ پر بیٹھنے سے مہندی سوکھنے میں وقت لے گی اور زیادہ اچھا رنگ چڑھے گا۔
ویکس یا آئیوڈیکس کا استعمال
آپ چاہیں تو مہندی اتارنے کے بعد اپنے ہاتھوں پر ان دونوں باموں میں سے کوئی ایک لگاکر سوسکتے ہیں کہ اس طرح مہندی کا رنگ مزید گہرا ہوجائے گا۔
دستانے پہن لیں
مہندی اتارنے کے بعد ہاتھوں کو گرمائش دینے سے بھی مہندی کا رنگ گہراہوگا۔بام لگانے کے بعد ہاتھوں پر دستانے پہن لیں اور اگلی صبح جب آپ مہندی کا رنگ دیکھیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔
ویکس مت کروائیں
مہندی لگانے کے بعد ویکس یا سکرب کا استعمال نہ کریں کہ اس طرح مہندی خراب ہوجائے گی۔
مہندی کو لمبے عرصے تک گہرا رکھنا
اگرآپ مہندی کے رنگ کو لمبے عرصے تک ہاتھوں پر لگا دینا چاہتے ہیں تو پانی سے اجتناب کریں۔ایساے کام جیسے برش کرنا،نہانا،منہ دھونا وغیرہ کے لئے ہاتھوں پر شاپر چڑھالیں،اس طریقے سے مہند ی کا رنگ زیادہ دیر تک ہاتھوں پر چڑھا رہے گا۔