بھارت میں زمین پر ایسی خونخوار چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ کسی کا بھی دل دہل جائے، عوام چھتوں پر چڑھ گئے

بھارت میں زمین پر ایسی خونخوار چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ کسی کا بھی دل دہل ...
بھارت میں زمین پر ایسی خونخوار چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ کسی کا بھی دل دہل جائے، عوام چھتوں پر چڑھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے ایک گاﺅں کے رہائشی اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے ایک شیرنی کو گلیوں میں گھومتے دیکھا اور سب جان بچانے کیلئے گھروں میں محصور ہو گئے۔ شیرنی نے گاﺅں میں ایک گائے پر حملہ کر کے اسے مار دیا اور گلیوں میں مٹرگشت کرتی رہی جبکہ مقامی لوگ گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں پر چڑھ کر شیرنی کو دیکھتے رہے اور کئی افراد نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

3 خواتین ایک ایسی شرمناک چیز اٹھا کر شہر کی سڑکوں پر نکل آئیں کہ ملک میں ہنگامہ ہوگیا، غیر مسلموں کا بھی صبر جواب دے گیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریلی ڈسٹرکٹ میں واقع ویرپور گاﺅں میں دن دیہاڑے ایک شیرنی گھس آئی جسے دیکھ کر لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے اور سب جان بچانے کیلئے پناہ کی تلاش میں بھاگ کھڑے ہوئے۔ ایک ڈرے ہوئے شخص نے اپنے گھر کی پہلی منزل پر موجود کھڑکی سے اس شیرنی کی ویڈیو بنا لی اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی جسے ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلیوں میں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جبکہ سڑک کے ایک کنارے گائے بھی مردہ حالت میں پڑی ہے  جسے شیرنی نے مار گرایا۔ وحشی شیرنی نے اس وقت گائے کا گوشت کھانا چھوڑا جب ایک ٹرک نے اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا۔

اس موقع پر گھروں کی چھتوں پر موجود لوگوں کی زوردار چیخیں بھی سنی جا سکتی ہیں کیونکہ یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ گاڑی آنے کے بعد شیرنی کیا کرے گی لیکن وہ ٹرک کے سامنے سے ہٹ کر واپس آ گئی اور اس موقع پر لوگوں کی چیخوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ اس موقع پر یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے گھروں کی چھوٹی چھوٹی دیواروں پر بھی چڑھ کر بیٹھے ہوئے تھے اور شائد اس بات سے بے خبر تھے کہ ان کی یہ غلطی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
کچھ وقت گزرنے کے بعد شیرنی کو بھی شائد اندازہ ہو گیا کہ آج کے دن کافی ”ڈرامہ“ ہو گیا ہے اور وہ خود ہی واپس جنگل کی جانب روانہ ہو گئی لیکن گاﺅں والوں نے بتایا کہ بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ شام کو 7 بجے کے بعد دوبارہ واپس آئی اور گائے کا بچا ہوا گوشت کھایا۔

حاملہ لڑکی اپنی ایسی شرمناک چیز فروخت کر کے روزانہ 20 ہزار روپے کمانے لگی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا
ویرپور گاﺅں گجرات میں واقع گر وائلڈ لائف نیشنل پارک سے 6 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ شیرنی وہاں سے ہی آئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی مرتبہ شیروں کو جنگل میں گھومتے دیکھا ہے لیکن وہ آبادی والے علاقوں میں کم ہی آتے ہیں۔
گاﺅں والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے سے متعلق محکمہ جنگلات کو آگاہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز کا کہنا ہے کہ شیرنی نے اب تک کسی انسان پر حملہ نہیں کیا اور وہ انہیں دیکھنے کی عادی ہو چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -