خبردار! اگر انٹرنیٹ پر کوئی لڑکی آپ سے ان میں سے کوئی بات کہے تو سمجھ لیجئے آپ کو پھنسایا جارہا ہے، مفید معلومات جو آپ کو بڑے نقصان سےبچاسکتی ہیں

خبردار! اگر انٹرنیٹ پر کوئی لڑکی آپ سے ان میں سے کوئی بات کہے تو سمجھ لیجئے آپ ...
خبردار! اگر انٹرنیٹ پر کوئی لڑکی آپ سے ان میں سے کوئی بات کہے تو سمجھ لیجئے آپ کو پھنسایا جارہا ہے، مفید معلومات جو آپ کو بڑے نقصان سےبچاسکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)اکثردیکھا گیا ہے کہ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر سماج دشمنعناصر اور فراڈیے لڑکیوں کے پروفائلز بناکر جن مردوں کو بے وقوف بناکر ان سے رقمیں بٹورتے ہیں۔ماہرین سوشل میڈیا کاکہناہے کہ کسی بھی پروفائل پر اعتبار کرنے سے پہلے اس کی لوکیشن اور زبان
وغیرہ کو کنفرم کریں اور دیکھیں کہ آیا یہ ان باتوں سے مطابقت رکھتی ہیںجو آپکو بتائی جارہی ہیں۔آئیے آپ کوبتاتے ہیں کہ لڑکیوں کے اکاﺅنٹ سے اگرایسے پیغامات موصول ہوں تو جان لیں کہ آپ کو پھنسایا جارہا ہے۔’ایک ایسے بندے کی ضرورت ہے جو میری فیملی سے بھی پیار کرے‘دھوکے باز لوگ جان بوجھ کر ایسے الفاظ ادا کرتے ہیں کہ پڑھنے والاسمجھتا
ہے کہ یہ لڑکی اپنی فیملی کے بارے میں کافی حساس ہے اور یوں وہ اس پیغام پر یقین کرنے لگتاہے۔’میں سچے پیار کی تلاش میں ہوں‘یہ ایک ایسی پائن ہے جو اکثر وبیشتر دھوکے باز ضرور بھیجتے ہیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ کچھ لوگ اس پیغام کو سچ بھی سمجھ بیٹھتے ہیں اور سچا پیار دینےکے چکر میں لُٹ جاتے ہیں۔’مجھے ایسا انسان چاہیے جو آخری وقت تک میرے ساتھ رہے‘اس پیغام کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ آخری وقت تک میرے ساتھ رہے اورمجھے کبھی بھی تنہا نہ چھوڑے۔’میں جیسی ہوں ویسے ہی قبول کرے‘ایسے پروفائلز پر بہت ہی کم تفصیلات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے مرد بے وقوفبن جاتے ہیں۔’مجھے مسکرانا پسند ہے تاکہ میں دنیا کو مہکاسکوں‘یہ ایک رومانوی جملہ ہے جو دل پھینک عاشقوں کو دام میں لینے کے لئے بہتکارگر ہوتا ہے۔’میرا دامن بالکل صاف اور دل شفاف ہے جو میں سپیشل انسان کو دوں گی‘اگر سوچا جائے تو کوئی بھی صاف دامن اور شفاف دل والی لڑکی سرعام دل دینےکی بات نہیں کرتی لہذا یہ پیغام بھی ایک دھوکہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -