ابرار الحق کو امریکی ویزہ کے لئے ’بلیک لسٹ‘ کردیا گیا،غلط ویزہ کیٹیگری پر کنسرٹس اور ٹیکس نہ دینے کا کا الزام

ابرار الحق کو امریکی ویزہ کے لئے ’بلیک لسٹ‘ کردیا گیا،غلط ویزہ کیٹیگری پر ...
ابرار الحق کو امریکی ویزہ کے لئے ’بلیک لسٹ‘ کردیا گیا،غلط ویزہ کیٹیگری پر کنسرٹس اور ٹیکس نہ دینے کا کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نعمان تسلیم )معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو امریکی ویزہ کے لئے ’بلیک لسٹ‘کردیا گیا ہے اور اب وہ تب تک امریکہ سفر نہیں کرسکیں گے جب تک ان کا نام اس لسٹ میں شامل رہے گا۔
واشنگٹن میں موجود ذرائع نے روزنامہ پاکستان کو بتایا ہے کہ ماضی میں ابرار الحق امریکی نان ایمیگرینٹ ویزہ B1/B2پر سفر کرتے ہوئے امریکی شہروں میں کانسرٹس کرتے رہے ہیں جس کی امریکی قوانین کے مطابق اجازت نہیں ہے۔مزید برآں ان کانسرٹس سے ہونے والی آمدنی پرٹیکس بھی نہیں دیا گیا جس کے بعد امریکہ حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ B1/B2ایک ایسی ویزہ کیٹیگری ہے جس میں آپ صرف سیر کرنے یا کسی کانفرنس میں شرکت کے لئے جاسکتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جاسکتا۔اگر آپ کوئی گلوکار یا اداکار ہیں تو آپ کو PیاOویزہ لینا پڑتا ہے ۔چونکہ ابرار الحق نے PیاOویزہ نہیں لیا اور Bکیٹیگری ویزہ پر پرفارم کرتے ہوئے نہ صرف کانسرٹس کئے بلکہ ان سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بھی نہ دیا جس کی وجہ سے انہیں ’بلیک لسٹ‘کردیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر ان کا نام اس لسٹ میں سے نکل جائے گا تو وہ دوبارہ امریکی سفر کرسکیں گے،ماضی میں کچھ فنکاروں پر اس طرح کی پابندی لگ چکی ہے جو کہ قانونی ضروریات پوری ہونے کے بعد ہٹابھی دی گئی تھی۔
ابرار الحق کا موقف جاننے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا لیکن وہ دستیاب نہ تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -