سب سے بڑی تباہی بہت قریب آگئی، دنیا کے معروف ترین سائنسدان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سب سے بڑی تباہی بہت قریب آگئی، دنیا کے معروف ترین سائنسدان نے خطرے کی گھنٹی ...
سب سے بڑی تباہی بہت قریب آگئی، دنیا کے معروف ترین سائنسدان نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں جاری جنگ و جدل کے بعد کئی بار ماہرین علم نجوم کی طرف سے مستقبل قریب میں دنیا کے تباہ ہونے کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ اب ایک ماہر سائنسدان نے بھی دنیا کو اس خطرے کے متعلق وارننگ دے دی ہے۔ طبیعات دان ،ریاضی دان اور کاسمولوجسٹ سٹیفن ہاکنگ کا کہنا ہے کہ دنیا مستقبل قریب میں تباہی سے دوچار ہو سکتی ہے، آئندہ صدی اس حوالے سے اہم ہے۔ ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے جڑے خطرات سے متعلق محتاط رہنا ہو گا۔ ”ریڈیو ٹائمز“ کے ساتھ انٹرویو میں سٹیفن ہاکنگ سے پوچھا گیا آیا دنیا کو لاحق یہ خطرہ قدرتی آفات سے ہے یا خود انسانوں سے؟ جواب میں 74سالہ سٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ”ہمیں کئی طرح کے خطرات کا سامنا ہے، جن میں ایٹمی جنگ، موسمیاتی تبدیلی اور جینیاتی ترکیب سے بنائے گئے وائرس ودیگر شامل ہیں۔ “

مزید جانئے: قیامت کی نشانی! دو دہائیوں تک باپ کی اپنی ہی بیٹی سے ایسی درندگی کہ انسانیت شرماگئی
سٹیفن ہاکنگ کا ماننا ہے کہ انسان خلاءمیں رہائش پذیر ہونے سے محض 100سال کے فاصلے پر ہے۔ یعنی 100سال بعد انسان خلاءمیں بستیاں آباد کر لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ” اس 100سال کے عرصے کے دوران ہمیں زمین کی تباہی کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے کیونکہ کم از کم اگلے100سالوں تک انسان خلاءمیں ازخود مستحکم رہنے والی کالونیاں بنانے میں کامیاب نہیں ہو گا اور یہ عرصہ اسے زمین پر ہی رہنا گزارنا ہوگا۔اس لیے ہمیں ان 100سالوں کے دوران زمین کو تباہی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کرنی ہو گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -