خاتون نے انٹرنیٹ پر آرڈر کرکے بیگ منگوایا لیکن جب گھر آنے والا پیکٹ کھول کر دیکھا تو اندر سے دنیا کی خطرناک ترین چیز نکل آئی، کیا چیز تھی؟ جان کر انسان کو انٹرنیٹ پر خریداری سے ہی ڈر لگنے لگے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے انٹرنیٹ سے آرڈر کرکے ایک بیگ منگوایا، لیکن جب اس نے گھر آنے پر پیکٹ کھولا تو اس کے اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھ کر اس کی چیخیں نکل گئیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ورسیسٹر شائر کے علاقے کڈرمنسٹر کی رہائشی 35سالہ نتاشا سٹرینج کے منگوائے گئے اس پیکٹ میں دنیا کا زہریلا ترین بچھو موجود تھا۔ اس کی خوش قسمتی کہ بچھو مردہ تھا ورنہ آن لائن بیگ منگوانا اسے مہنگا پڑ جاتا۔
وہ خاتون جو سانپ کے ساتھ سویا کرتی تھی،اچانک سانپ کی طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹر نے ایسی وجہ بتائی کہ لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل گئی،ایسی کہانی کہ کسی کو بھی سوچنے پر مجبور کر دے
نتاشا کا کہنا تھا کہ ”پیکٹ میں بچھو دیکھ کر مجھے شدید جھٹکا لگا۔ خوش قسمتی سے یہ مردہ تھا اور ہمارے بچوں میں سے بھی کسی نے اسے ہاتھ نہیں لگایا۔ اگر وہ پیکٹ کھولتے تو شاید کچھ برا ہوجاتا۔“رپورٹ کے مطابق نتاشا نے یہ بیگ ایمازون سے منگوایا تھا اور بچھو برآمد ہونے پر کمپنی کو شکایت کر دی تھی۔ ایمازون کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے اور ہم متاثرہ گاہک سے معافی مانگتے ہیں۔“