عام استعمال کی وہ ایک چیز جسے جہاز میں لے جانے سے آگ لگنے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے، بوئنگ کمپنی نے دنیا کو خبردار کردیا، احتیاط کی ہدایت

عام استعمال کی وہ ایک چیز جسے جہاز میں لے جانے سے آگ لگنے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ...
عام استعمال کی وہ ایک چیز جسے جہاز میں لے جانے سے آگ لگنے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے، بوئنگ کمپنی نے دنیا کو خبردار کردیا، احتیاط کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہوائی جہاز میں موبائل فون، لیپ ٹاپ یادیگر الیکٹرانکس مصنوعات کی بیٹریاں لیجانا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ امریکہ کی ایک طیارہ ساز کمپنی ’’بوئنگ‘‘نے دنیا بھر کی ایئرلائنز اور مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ بڑی مقدار میں بیٹریاں جہاز میں لیجانا آتشزدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ بوئنگ کے ترجمان ڈوگ ایلڈر کا کہنا ہے کہ کارگو میں بڑی مقدار میں بیٹریاں رکھنے سے اس قدر آگ بھڑک سکتی ہے جو طیارے کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہو گی۔ انہوں نے فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ جب تک بیٹریوں کی بہتر پیکنگ نہ کی جائے اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے دیگر اقدامات مدنظر نہ رکھے جائیں تب تک انہیں کارگو میں رکھنے کی اجازت نہ دی جائے۔ بوئنگ کمپنی بیٹریوں کی پیکنگ کے نئے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو بیٹریوں میں لگنے والی آگ کو قابو کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمپنی نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ جب بیٹریاں زیادہ گرم ہوتی ہیں تو وہ دھماکے سے پھٹ سکتی ہیں اور ان میں آگ بھڑک سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -