دنیا کا وہ علاقہ جہاں آج تک کسی کی شادی نہیں ہوئی، نوجوان لڑکا لڑکی نے وہاں شادی کرکے نئی تاریخ رقم کرڈالی

دنیا کا وہ علاقہ جہاں آج تک کسی کی شادی نہیں ہوئی، نوجوان لڑکا لڑکی نے وہاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)برف سے ڈھکے قطبی علاقے انٹارکٹیکا کا تصور کر کے ہی انسان کے ٹھنڈ سے دانت بجنے لگتے ہیں لیکن ایک مہم جو برطانوی جوڑے نے تو کمال ہی کر دیا کہ اپنی شادی کی تقریب اس برف زار میں جا کر منعقد کی اور اس سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا پہلا جوڑا ہے جس نے برطانوی انٹارکٹک علاقے میں جاکر شادی کی ہے، جہاں اتنی زیادہ سردی تھی کہ دلہن کا لباس تنبو کے کپڑے سے بنانا پڑا۔ چونتیس سالہ جولی بام اور 35 سالہ ٹام سلویسٹر کے اردگرد پینگوئن جمع تھے جبکہ پس منظر میں برف سے ڈھکی چوٹیاں نظر آرہی تھیں۔

27 سالہ نوجوان لڑکی کی شادی، دولہا کی عمر کتنی زیادہ ہے؟ جان کر مَردوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا
وہ دونوں پولر فیلڈ گائیڈز ہیں اور اس علاقے سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔ا ن کی شادی میں شرکت کیلئے انہیں کی طرح کے 20 سخت جان مہمان بھی موجود تھے۔ یہ انتہائی جنوب کے برفانی خطے میں منعقد ہونے والی پہلی شادی ہے۔ جولی کا تعلق برمنگھم سے ہے جبکہ ٹام کا تعلق شیلفیلڈ سے ہے اور وہ گزشتہ ایک سال سے انٹارکٹکا میں ہیں جہاں ان کا انتخاب برٹش انٹارکٹک سروے کے تحت جاری ڈیپ فیلڈ سائنس مہم کیلئے کیا گیا تھا۔


اس انوکھی شادی کی تقریب ایڈیلیڈ آئی لینڈ پر منعقد ہوئی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیئس تھا۔ ٹام اور جولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ان کی شادی کی تقریب ایسی خوبصورت ہوگی۔ وہ دونوں برف سے ڈھکی چوٹیوں سے محبت کرتے ہیں اور شدید سرد موسم میں برفانی چوٹیوں کے درمیان شادی کرکے انہوں نے اپنا سب سے بڑا خواب پورا کرلیا ہے۔ وہ دونوں اس علاقے میں گزشتہ 11سال سے کوہ پیمائی اور گائیڈ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں۔


ایڈیلیڈ آئی لینڈ جزیرہ نما انٹارکٹک کے جنوب میں فاک لینڈ آئی لینڈز سے تقریباً 2000میل کی دوری پر واقع ہے۔ یہاں عام انسانوں کا رہنا ناممکن ہے۔ اس جگہ صرف سائنسدانوں کی لیبارٹریاں، ورکشاپس، ہوائی جہاز کیلئے رن وے اور کچھ عمارتیں ہیں۔ یہاں تقریباً 100 افراد کی آبادی ہے جن میں سے زیادہ تر سائنسدان اور ان کے معاون ہیں۔ ان سائنسدانوں میں ماہرین حیاتیات، ماہرین موسمیات، انجینئر اور ڈاکٹر شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھ ڈرائیور، باورچی، مکینک اور پلمبر وغیرہ بھی رہتے ہیں۔ یہاں کا درجہ حرارت موسم سرما میں منفی 20ڈگری سیلسیئس تک چلا جاتا ہے اور ایسے میں یہاں صرف سمندری بلی، انٹارکٹک پرندے اور پینگوئن جیسی مخلوقات ہی رہ سکتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -