یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ KFC یا McDonald's میں کبھی اپنی ڈرنک میں برف نہیں ڈلوائیں گے، ان ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والی برف کے بارے میں ایسا انکشاف کہ جان کر ہر کوئی اپنے کانوں کو ہاتھ لگائے

یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ KFC یا McDonald's میں کبھی اپنی ڈرنک میں برف نہیں ڈلوائیں گے، ...
یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ KFC یا McDonald's میں کبھی اپنی ڈرنک میں برف نہیں ڈلوائیں گے، ان ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والی برف کے بارے میں ایسا انکشاف کہ جان کر ہر کوئی اپنے کانوں کو ہاتھ لگائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اونچی دکان کا پکوان پھیکا بھی ہو تو کام چل جاتا ہے لیکن اگر یہ پکوان غلیظ نکل آئے تو انسان کیا کرے؟ دنیا کے مشہور ترین ریستورانوں نے عین یہی کام کر دکھایا ہے، جس کے متعلق جان کر آپ کو ان ریستورانوں میں جاتے ہوئے گھبراہٹ ہونے لگے گی۔
میل آن لائن کے مطابق کے ایف سی، برگر کنگ اور میکڈونلڈز جیسے عالمی شہرت یافتہ ریستورانوں کے کولڈرنکس میں ڈالی جانے والی برف میں انسانی فضلے میں پائے جانے والے بیکٹیریا ملے ہیں۔ یہ بیکٹیریا ان ریستورانوں سے لئے گئے نصف سے زائد سیمپلز میں پائے گئے۔

’ دنیا کا ہر شخص زندہ جل جائے گا اگر۔۔۔‘ سب سے خوفناک پیشگوئی منظر عام پر آگئی
یہ تحقیق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک پروگرام کی طرف سے کی گئی جو اس سے پہلے متعدد عالمی شہرت یافتہ کافی ریستورانوں کی کافی میں جراثیموں کی موجودگی کا انکشاف بھی کر چکا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ہر فوڈ کمپنی کی 10 مختلف برانچوں سے سیمپل اکٹھے کئے گئے تھے۔ ان سیمپلوں میں ’کولی فارم‘ بیکٹیریا پائے گئے جو عموماً انسانی فضلے میں پائے جاتے ہیں اور طبی ماہرین کہتے ہیں کہ کھانے پینے کی اشیاءمیں یہ بیکٹیریا ہرگز موجو دنہیں ہونے چاہئیں۔
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بیکٹیریا ان ملازمین کے ہاتھوں کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاءمیں پہنچے ہیں جو ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھونے کی زحمت نہیں کرتے۔ کے ایف سی کے 10میں سے 7 سیمپلوں میں بیکٹیر یا ملے، برگر کنگ کے 10میں سے 6اور میکڈونلڈز کے 10میں سے 3 سیمپلز میں خطرناک بیکٹیریا پائے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -