3 سالہ بچی کے بدن میں درد ، ڈاکٹر نے جسم سے 7 سوئیاں نکال لیں، کالا جادو کرنے کیلئے کس نے اور کس طرح یہ اس کے بدن میں پہنچائیں؟ جان کر ہر انسان کانپ اُٹھے

3 سالہ بچی کے بدن میں درد ، ڈاکٹر نے جسم سے 7 سوئیاں نکال لیں، کالا جادو کرنے ...
3 سالہ بچی کے بدن میں درد ، ڈاکٹر نے جسم سے 7 سوئیاں نکال لیں، کالا جادو کرنے کیلئے کس نے اور کس طرح یہ اس کے بدن میں پہنچائیں؟ جان کر ہر انسان کانپ اُٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک)بدقسمتی کی بات ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں بدعقیدگی اور جہالت کا ایسا راج ہے کہ جادوٹونے کے نام پر شیطان صفت مجرم کھلے عام اپنی حیوانیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کوئی انہیں روکنے والا نہیں۔ ان بدبختوں کے سیاہ کرتوت ساری دنیا کے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود ایک سے بڑھ کر ایک افسوسناک واقعہ سامنے آ رہا ہے۔ ایک ایسا ہی بھیانک واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں ایک بدبخت عامل نے کالے جادو کے نام پر ایک ننھی بچی کے نازک جسم میں 7 لمبی سوئیاں داخل کردیں، جن کے باعث بچی کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق سوئیاں کئی دن سے بچی کے جسم میں تھیں اور اگر اسے ہسپتال نہ لیجایا جاتا تو یقینا وہ جان سے ہی چلی جاتی۔ بچی کی عمر محض 3 سال ہے لیکن حیوان صفت عامل نے کالے جادو کے نام پر نہ صرف اس کے جسم میں سوئیاں داخل کیں بلکہ اس کا ایک بازو بھی توڑ ڈالا۔

نوعمر لڑکے کے کان میں درد، ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے کان سے ایسی ایسی چیزیں نکال ڈالیں کہ پورا ہسپتال دم بخود رہ گیا، دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا
بچی کا ایکسرے دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیرت زدہ رہ گئے۔ اس کے نازک اعضاءسے لے کر پھیپھڑوں تک سوئیاں جسم کے اندر پیوست نظر آرہی تھیں۔ بچی کا آپریشن کرکے اس کے جسم سے سوئیاں تو نکال دی گئی ہیں لیکن اس کی حالت ابھی بھی خطرے سے باہر نہیں ہے۔


بچی کی ماں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس کے جسم میں سوئیاں گزشتہ 15 سے 20 دن سے موجود تھیں۔اگرچہ وہ ان تمام دنوں کے دوران بدترین درد میں مبتلا رہی لیکن بالآخر جب وہ ہوش و حواس کھو بیٹھی اور اس کی زندگی خطرے میں نظر آنے لگی تو ماں اسے ہسپتال لے کر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی ماں 50سالہ عامل کے گھر میں ملازمہ تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اس کی کمسن بیٹی پر ظلم کرتا رہا۔ درندہ صفت عامل کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -